ورم لوزتین

السلام  وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت سے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے دوستوں میرا آج کا ٹاپک ہے ورم لوزتین یعنی ٹانسلز کہ یہ کیا ہے اور اس کا آسان دیسی علاج کیا ہے تو چلتے ہیں ٹاپک کی طرف
حلق کے دونوں طرف دو غدد نگران کی حثیت سے موجود ہوتے ہیں جو جراثیم کو آگے نہیں بڑھنے دیتے انہیں پکڑ کر فورًا ہلاک کر دیتے ہیں اگر کسی وجہ سے متورم ہو جائیں تو ان میں درد ہونے لگتا ہے زیریں جبڑے کے نیچے ہاتھ لگانے سے ورم محسوس ہوتا ہے منہ کھول کر دیکھنے سے زبان کی جڑ کے دونوں طرف لوزتین سرخ اور متورم نظر آتے ہیں غذا نگلنے اور پانی پینے سے تکلیف ہوتی ہے جب ورم بڑھ جاۓ تو پانی پینے سے وہ ناک کے راستے باہر آجاتا ہے خفیف بخار سر میں درد جسم بوجھل اور تھکاوت محسوس کرتا ہے یہ ورم مسلسل رہے تو پیچیدگی پیدا ہوجاتی ہے پھر ان میں پیپ پڑ جاتی ہے اور منہ سے بدبودار مواد نکلتا ہے اور کچھ مواد معدے میں اتر کر فساد مچاتا ہے اس کے اسباب میں گرم خشک غذاؤں کا کثرت استعمال اور جراثیم کی انفکیشن اس کے اسباب ہیں تو دوستوں اس کیلئے ایک نسخہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں جس کے اجزاء آپ کو اپنے قریبی پنسار سٹور سے باآسانی مل جائیں گے
صحت کے متعلق معلومات یا مشورہ کیلئے رابطہ کریں
      بسم اللہ ھوالشافی
جدوار خطائی 50گرام
مصری کوزہ 50گرام
   #ترکیب_تیاری
دونوں ادویہ کو کوٹ چھان کے سفوف بنالیں اور 1000mg کے کیپسول بھرلیں
   #ترکیب_استعمال
1کیپسول صبح شام کھانے کے بعد ہمراہ پانی
والسلام
طبیب ایم آر گولڑوی 
فاضل طب والجراحت 
نیشنل کونسل فارطب اسلام آباد
رجسٹریشن نمبر QH-38932-A

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)