ہر گھر کی ضرورت امرت دھارا+سفوف معدہ+اکسیر بادیان

ہر گھر کی ضرورت
امرت دھارا+سفوف معدہ+اکسیر بادیان
امرت دھارا
ست پودینہ 1 تولہ
ست اجوائن 1 تولہ
کافور 2 تولہ
مذکورہ بالا چیزوں کو کسی شیشے کی بوتل وغیرہ میں ائیر ٹائٹ ہو اس میں رکھ دیں دھوپ میں کچھ دیر کے بعد چیزیں مکس ہو کر تیل کی مانند ہو جائیں گی ڈراپر میں ڈال کر سنبھال لیں
فوائد
سر درد کان درد ڈاڑھ درد کا فوری علاج ہے 3 سے5 منٹ بس
امرت دھارا کے اس کے علاوہ بھی کافی فوائد ہیں
طریقہ استعمال
سر میں درد کی صورت میں 2 قطرے انگلی پر لگا کر پیشانی پر ہلکی سی مالش کریں اور انگلی کو سونگھ لیں
کان درد کی صورت میں 2 قطرے کان میں ٹپکا دیں
ڈارھ درد کی صورت میں کاٹن پر لگا کر لگائیں
ان شاءاللہ تعالیٰ خدا کے فضل سے 3 سے 5 میں درد ختم ہوگا
مستقل علاج کے لئے اصل سبب کی طرف توجہ کریں
سفوف معدہ
ست پودینہ 10 گرام
میٹھا سوڈا 200 گرام
سفوف بنا کر رکھ لیں
معدہ میں کتنی ہی درد یا جلن کیوں نہ ہو فوری 2 منٹ میں آرام ہوگا ان شاءاللہ تعالیٰ
اکسیر بادیان
سونف ملٹھی اور ہلدی
تمام اشیاء برابر وزن لے کر سفوف بنالیں
اگرچہ کچھ قابل حکماء کرام نے 1 چیز کا اضافہ بھی کیا ہے وہ اپنی جگہ مصدقہ ہے لیکن صرف یہی 3 چیزیں لیں
فوائد
اعلی قسم کا سفوف ہاضم تیار ہے آپ کا کھانے کے بعد صرف 2 چٹکیاں پانی سے لیں ایسا بہترین ڈکار آئے گا طبیعت خوش ہو جائے گی ویسے تو اکسیر بادیان کے بہت سے فوائد ہیں ہاضم کے علاوہ اکسیر بادیان پس سیلز کا بھی علاج ہے پس سیلز کے لئے بھی وہی طریقہ استعمال جو ہاضم کے لئے ہے پس سیلز بھی ختم ہو جائیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ
احقر العباد حکیم عبیداللہ عدیل نقشبندی

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)