ہاضمہ ٹھیک کرتا ہے۔ • گیس، اپھارہ،اور معدے کی تیزابیت ختم کرتا ہے۔ • بھوک بڑھاتا ہے اور غذاء کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

*پودینہ: قدرت کا تحفہ !

پودینہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو گھر کی زینت بھی ہے اور دوا خانہ بھی۔سفوفِ ہاضم کا یہ نسخہ عرصہ دراز سے اپنے اثرات ثابت کرتا آرہاہے۔پودینہ نہ صرف کھانوں کو خوشبو اور ذائقہ دیتا ہے بلکہ طبِ قدیم میں اسے ایک جامع دوائی اور ہاضمے کا محافظ سمجھا جاتا ہے۔یہ سادہ پتا قدرت کی وہ نعمت ہے جو بے شمار بیماریوں کا علاج اور صحت کی بحالی کا ذریعہ ہے۔
آئیے،پودینہ کے حیرت انگیز فوائد اور اس سے تیار ہونے والے سفوفِ ہاضم کے نسخہ سے روشناس ہوں۔  
*پودینہ کے  طبی فوائد:*

*• معدہ کا محافظ:*
 ضعفِ معدہ،پیٹ کا درد، گیس،اور بھوک نہ لگنے کی شکایت دور کرتا ہے۔  
*• متلی اور اُلٹی کا علاج:*
  پودینے کا جوشاندہ فوری آرام پہنچاتا ہے۔  
*• حرارتِ غریزی کی بحالی:*
  جسمانی قوت اور زندگی کی توانائی (حرارتِ اصلیہ)کو برقرار رکھتا ہے۔  
*• ہیضے میں مفید:*
 ہیضے کے دوران پودینے کا قہوہ پیاس بجھاتا ہے اور جسمانی رطوبات کے اخراج کو روکتا ہے۔  
*• سردی کے اثرات کا تدارک:*
  اگر جسمانی حرارت کم ہو جائے تو پودینے کا قہوہ فوری گرمی فراہم کرتا ہے۔  
*• پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ:*
  پودینہ کاجوشاندہ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  
*• ناک اور کان کی صفائی:*
  تازہ پودینے کا رس ناک اور کان میں ڈالنے سے کیڑے ختم ہوتے ہیں۔  
*• جلدی امراض کا حل:*
  سوداوی پھوڑے،خارش،اور چنبل میں اندرونی و بیرونی استعمال مفید ہے۔  
*• پیٹ کے اپھارے میں آرام:*
  گیس کے اخراج سے سکون ملتا ہے۔  
*• بلغم کا اخراج:*
  جمی ہوئی بلغم کو پتلا کرکے خارج کرتا ہے۔  
*• بیرونی استعمال:*
 ابٹن اور طلاء بنانے میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔  
*• زہر کا اثر ختم:*
 بچھو یا بھڑ کے کاٹے پر پودینے کا لیپ درد اور زہر کو کم کرتا ہے۔  
*سفوفِ ہاضم:*
 ہاضمے کا لاجواب نسخہ :

*ھوالشافی:*
1. پودینہ20گرام
2. فلفل سیاہ10گرام  
3. سونڈھ10گرام 
4. اجوائن40گرام  
5. نوشادر ٹھیکری20گرام

*ترکیبِ تیاری:*
* تمام اجزاء کو باریک پیس کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیں۔  

*مقدارِ خوراک:*
* 3 گرام تک صبح و شام نیم گرم پانی کے ساتھ کھاناکھانے کے بعد استعمال کریں۔  

*فوائد:*
• ہاضمہ ٹھیک کرتا ہے۔  
• گیس، اپھارہ،اور معدے کی تیزابیت ختم کرتا ہے۔  
• بھوک بڑھاتا ہے اور غذاء کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔  
• المختصر اوپر بیان کیےگئےتمام فوائد کاحامل ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)