۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شربت نیلوفر ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ شربت نیلوفر ۔۔۔۔۔۔۔
پہلے فوائد
جل کے پیشاب کا آنا یعنی تھوڑا تھوڑا خارج ھو ساتھ جلن کا احساس ھو
سینہ کی جلن ھاتھ پاؤں کی جلن
گرمی کی شدت سے دل کی گھبراہٹ
سوزش امعاء یا زخم امعاء پیچش
پیلے یرقان کے لیے یا صفرا کی زیادتی سے پیدا ھونے والی علامات
ھرقسم کے خون کے اخراج کےلیے
مندرجہ بالا تمام امراض وعلامات کے لیے انتہائی فوری اثر یہ شربت ھے
مزاج اعصابی عضلاتی ھے
اب پہلے تھوڑی بات نیلوفر کے بارے میں
اسے چھوٹا کنول پنجابی میں کمیاں عربی میں کرنب الماء اور انگریزی میں واٹر للی کہتے ھیں پاکستان وانڈیا کے تمام دریاؤں بڑے ندی نالوں میں عام پیدا ھوتا ھے گول شکل میں پانی پہ تیرتا نیلے رنگ کا پھول دور سے ھی دیکھا جا سکتا ھے ایک خاص پہچان اسکی یہ بھی ھے کہ اس کا پھول دن میں تقریبا بند نظر آتا ھے رات کو کھلتا ھے ایک مخصوص خوشبو ھلکا نیلا بنفشی رنگ کا پھول ھے اگر تازہ آپ کو میسر ھو تو تازہ حاصل کرکے شربت بنائیں اگر تازہ میسر نہیں ھے تو پنساری سے سوکھے پھول لیے جاسکتے ہیں خیر دوا میں دیگر اجزاء بھی ھیں وہ سب ترتیب سے سمجھ لیں
نیلوفر 50گرام خشک حالت میں
کشنیز یعنی سوکھا تخم دھنیا 25گرام
گاؤزبان 25گرام
بادرنجبویا 25گرام
چینی 1500گرام
سوڈیم بنزوویٹ 1گرام
اب پہلے دواؤں کو ایک کلو پانی میں بھگو دیں شام کو بھگو دیں تو صبح کو آگ پہ تین چار جوش دے کر مل پن چھان لیں ایک چینی شامل کرکے قوام تیار کرلیں شربت تیار ھونے پہ سوڈیم بنزوویٹ شامل کرکے بوتلوں میں بھر لیں
اب 25گرام شربت ایک گلاس پانی میں شامل کرکے پی سکتے ہیں انتہائی خوش ذائقہ اور گرمیوں کے لیے خاص شربت ھے تیار کریں اور لطف اٹھائیں
اب یہاں ایک باریک نکتہ بھی سمجھائے دیتا ھوں
شربت کسی دوا کا بنانا ھو یا سادہ پانی میں ھی بنانا ھو اسکے لیے ایک بہترین اصول سمجھ لیں کسی بھی شربت کےلیے آپ نے جوشاندہ سے جتنا پانی حاصل کیا ھے اب پانی سے ھمیشہ ڈبل چینی ڈالی جاتی ھے جیسے پانی آدھا لٹر ھے تو چینی ایک کلو ڈالنی ھوگی اب آگ پہ جیسے ھی شربت چڑھائیں اور پانی گرم ھوتے ھی چینی حل ھونا شروع ھوجاتی ھے بشرطیکہ آپ چمچہ شربت میں چلاتے رھیں جیسے ھی چینی مکمل حل ھوتی ھے بس اتنی ھی دیر میں شربت میں جوش یا ابال آنا شروع ھوجاتا ھے ایک سے دو جوش آنے پہ شربت کا قوام مکمل تیار ھوجاتا ھے اس آدھا لٹر پانی میں سے زیادہ سے زیادہ پچاس تا ستر ملی لٹر پانی جل جاتا ھے
اب اگر کہیں یہ لکھا ھے کہ بس اتنی ھی چینی میں شربت تیار کرنا ھے جیسے میں نے اوپر لکھا ھے 1500گرام چینی شامل کرنی ھے اب آپ نے جو پانی حاصل کیا ھے وہ حقیقت میں 750ملی لٹر ھونا چاھیے اگر آپ کا پانی تھوڑا زیادہ ھے تو چینی کی مقدار قطعاً نہیں بڑھانی بلکہ چینی 1500گرام ھی ڈالنی ھے بس آپ اندازے سے شربت کو جوش دیتے وقت اتنا ھی پانی جلا لیں گے جتنا بتایا ھے اب آپ آسانی کے خواہ جوشاندے کا پانی اکیلا ھی آگ پہ رکھ کر اتنا کم کرلیں جتنے پانی کی آپ کو ضرورت تھی یا پھر تجربہ ھے تو چینی ڈال کر قوام شربت بنا سکتے ہیں اب بعض تجربہ کار اور وہ لوگ جن کا شربت بنانے کا کام زیادہ ھوتا ھے وہ گریوٹی میٹر جو شربت کا قوام چیک کرنے کے لیے استعمال ھوتا ھے اسے استعمال کرتے ھیں یا کرسکتے ہیں یہ سائنس کا استعمال جن سٹوروں سے ملتا ھے وھاں سے حاصل کیا جا سکتا ھے
خیر سے آپ نے دو چار بوتل یا دس بوتل ھی شربت تیار کرنا ھے تو آپ کو ضرورت نہیں ھے بلکہ میرے بتائے اوپر والے اصول کے مطابق شربت تیار کریں
ادویہ سازی میں ایسے بے شمار نکات و اصول ھیں جن پہ عمل کرنے سے دوا بنانا آسان ھوجاتا ھے اگر عملی تجربہ نہ ھو تو کسی بھی اچھے دوا ساز سے بات پاس بیٹھ کر سمجھ لیا کریں
محمود بھٹہ گروپ مطب کامل
Comments
Post a Comment