ٹھنڈک گل سرخ سفوف ٹھنڈک ۔ محمد فیاض

ٹھنڈک گل سرخ سفوف ٹھنڈک

بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے اکثر کیمیاوی ادویات کے استمعال سے خون میں غیر طبعی حدت پیدا ہوجاتی ہے
موسمی اثرات بھی طبیعت پر اثر انداز ہوتے ہیں اگر آپ کو کیمیاوی ادویات موسم کی شدت یا کسی بیماری کی وجہ سے جسم میں غیر طبعی حدت محسوس ہو رہی ہے سر چکراتا ہے گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے ہاتھ پاؤں سے آگ نکلتی محسوس ہوتی ہے جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں شدت پیاس سے ہونٹ خشک اور حلق میں کانٹے پڑتے ہیں
پیشاب کی رنگت زرد ہو رہی ہے جلن محسوس ہوتی ہے یا پھر بدن پر گرمی دانے نکلتے ہیں حدت سے پسینہ کچھ زیادہ ہی آتا ہے تو اس کے لیے سفوف ٹھنڈک کا استمعال تمام مساٸل کو ایک ساتھ ختم کرنے کے لیے نہایت شاندار ہے

فواٸد
جسم میں غیر طبعی حدت پیدا کرنے والے فاسد مادوں کو خون سے نکالتا ہے
اختلاج قلب کو سکون ملتا ہے سر چکرانے دل کی گبھراہٹ میں استمعال فوری راحت دیتا ہے غیر طبعی گرمی کو ختم کرکے بدن کو پرسکون حالت میں لاتا ہے
جگر کے افعال منظم کرکے جگر کو کارآمد بنانے میں معاون و مددگار ہے
 پیشاب کی جلن ختم کرتا ہے شوگر یا بلڈ پریشر کی وجہ سے بدن میں گرمی اور پیاس کی شدت کو نارمل کرتا ہے

کشنیز پچاس گرام
اسپغول پچاس گرام
گل سرخ پچاس گرام
مصری کوزه سو گرام
زیره سفید پچاس گرام
تخم خرفہ پچاس گرام
الائچی سبز چالیس گرام
صندل سفید پچاس گرام
طباشیر نقره پچیس گرام

ترکیب تیاری 
اسپغول کے علاوه تمام اجزاء کو اچھی طرح کوٹ پیس کر خوب باریک سفوف تیار کریں
بعد میں اسپغول شامل کریں شوگر کے مریض مصری شامل نہ کریں

نوٹ
اسی دوا کا شربت تیار کیا جاسکتا ہے

طریقہ استمعال
صبح نہار منہ اور شام چار بجے ایک چمچ شربت بزوری پانی یا ہمراه لسی

پرہیز
گرم بادی فراٸی اشیا۶ تیز مرچ مصالحہ جات بازاری اشیاء فاسٹ فوڈ سموسے پکوڑے بیکری آٸٹم انڈه مچھلی وغیرہ سے پرہیز کریں

#ٹھنڈک_گل_سرخ_سفوف_ٹھنڈک

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ

معجون خاص الخاص