اکسیر جگر

اکسیر جگر محافظ جگر و ہیپاٹائٹس کامل علاج

نسخہ نمبر 1

زرشک،،،بہی دانہ،،کاسنی،،،تخم اونٹ کٹارہ سب 5 تولہ،،گل نیلوفر،،گل ایرانی،گل بنفشہ،گل گڑھل،سب 30 گرام،،ہڑ آملہ بیڑا سب 40 گرام،،پودینہ خشک ،انار دانہ،ملٹھی سب 50 گرام،،املی ،آلو بخارہ سب،125 گرام 

املی آلو بخارہ کے بغیر تمام اجزا کو موٹا موٹا کوٹ کے یک جان کریں 
رات کو دو بڑے چمچ تین پاؤ پانی میں  ڈالیں اور دانہ دانہ املی آلو بخارہ شامل کر کے کھلے آسمان رکھیں صبح شکر ملا کے پھینٹ کے پن کے پی لیں فوگ میں مزید آدھا کلو پانی ڈال رکھیں شام 5 بجے نوش فرمائیں 

دوسرا انہیں اجزا کا شربت تیار کریں دو دو چمچ صبح و شام عرق گلاب سے استعمال کریں 
مجرب ہے سینکڑوں مریضوں کو دے چکا ہوں

نسخہ نمبر 2
سنامکی 40 گرام گل سرخ 30 گرام نوشادر 20 گرام مرچ سیاہ 10 گرام کشتہ سنکھ در ہلدی 10 گرام معروف کپڑ چھان سفوف تیار کریں رات سوتے ہوے عرق بادیان،عرق اجواین عرق گلاب 125 ملی لیٹر کے ساتھ چاے کی آدھی چمچی سفوف دیں اللہ کے فضل و کرم سے کامل و مستقل علاج ہے شرط پختہ یقین 
ضروری پرہیز گرم ترش تیز مصالحہ جات اشیاء ہر قسم گوشت سے  کریں

نسخہ نمبر 3

کشتہ فولاد آبی 12 گرام 
نوشادر تیل 20 گرام 
کشتہ سنکھ ہلدی 10 گرام 
کشتہ چاندی در انار شیریں 6 گرام
کشتہ جات کو نوشادر تیل سے کھرل کریں اور خشک کریں آدھی رتی سے 125 ملی گرام ہمراہ اآب انار سے دیں کامل کورس ایک ماہ ہے اسے اچھا علاج میں نے دنیا میں نہیں دیکھا انتہای تیز رفتار وائرس ختم کر کے وافر خو ن پیدا کرتا ہے چہرا گلاب کی طرح شاداب کرتا ہے بڑی تلی اور سیاہ رنگت ایک ماہ سے ہی ختم ہو جاتے ہیں۔

دعا گوہ 
حکیم میاں علی فیصل

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ

معجون خاص الخاص