شوگر کے مریضوں کے لئے
درد جب حد سے گزرتا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
پچھلے سال گرمیوں کے آغاز میں میری ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگا۔ شوگر تو کنٹرول میں تھی اور میں نے باقاعدہ چیک اپ بھی کروایا اور ادویات بھی استعمال کیں، لیکن خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا۔
ایک دن میرے ایک بزرگ دوست تشریف لائے جو گزشتہ تیس سال سے شوگر کے مریض ہیں۔ گفتگو کے دوران میں نے ان سے اپنے ٹانگوں کے درد کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوگر کے مریضوں میں ایک عام مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ٹانگوں میں درد اور کمزوری رہتی ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک نسخہ ”نخب شفاء“ جو انہیں پاکپتن کے حکیم صاحب نے دیا تھا، تیار کیا ہوا ہے جس کے باقاعدہ استعمال سے انہیں کمر درد، ٹانگوں کے درد، پٹھوں کے درد اور اعصابی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا نہیں رہتا، حتیٰ کہ یادداشت میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ آپ بھی یہ نسخہ استعمال کر لیں۔
پھر انہوں نے وہ نسخہ مجھے لکھ کر دیا۔
عزیزانِ من!
میں نے یہ نسخہ استعمال کیا۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ مجھے واضح فائدہ ہوا۔ میں نے اپنے قریبی دوستوں کو بھی بتایا جنہوں نے بھی اسے مفید قرار دیا۔
چونکہ میں اسے خود آزما چکا ہوں، اس لیے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اسے اپنے تمام احباب تک بھی پہنچایا جائے تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔
👈نسخہ نخب شفاء
اجزاء:
اخروٹ کی گری 100 گرام
بادام کی گری 100 گرام
کاجو 100 گرام
بھنے چنے 150 گرام
چھوٹی الائچی 10 سے 15 عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
بنانے کا طریقہ: تمام اجزاء کو ہلکی آنچ پر خشک بھون لیں تاکہ ان میں موجود نمی ختم ہو جائے۔ اس بات کا خیال رہے کہ رنگ تبدیل نہ ہو۔ پھر انہیں چولہے سے اتار کر مکمل ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد گرائنڈر میں پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ جب اچھی طرح پیس جائے تو اسے صاف، خشک شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ اگر موسم ٹھنڈا ہو تو کچن شیلف پر رکھا جا سکتا ہے، اور اگر گرمی زیادہ ہو تو فریج میں رکھنا بہتر ہے۔
👈طریقہ استعمال: صبح ناشتے کے وقت استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ رات کو دودھ کے ساتھ بھی لیا جا سکتا ہے۔ روزانہ ایک چمچ دہی یا دودھ میں ملا کر استعمال کریں۔ پانی کے ساتھ بھی لیا جا سکتا ہے، تاہم دودھ کے ساتھ زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے۔
👈میرا آزمودہ طریقہ استعمال:
ایک گلاس گرم دودھ لیکر، اسے گیارہ مرتبہ دوسرے گلاس کیساتھ پلٹتا ہوں، یعنی ایک گلاس سے دوسرے گلاس میں دوسرے سے پھر پہلے گلاس پلٹتاہوں، اس سے دودھ کی طاقت میں بےپناہ اضافہ ہوجاتاہے پھر اسمیں ایک چمچ ”نخب شفاء“ ڈال کر پیتا ہوں۔ آپ بھی ٹراٸ کریں۔
فوائد:
ہر قسم کی جسمانی کمزوری میں بہتری
پٹھوں کی مضبوطی
جوڑوں اور اعصابی کمزوری میں افاقہ
ٹانگوں اور جوڑوں کے درد کو ختم کرتاہے
جسمانی توانائی میں اضافہ
احبابِ گرامی!
صرف شوگر کے مریض نہیں بلکہ ہر کوٸ استعمال کرسکتاہے۔
چند دن کے مسلسل استعمال سے ان شاء اللہ جسم میں واضح بہتری محسوس ہوگی۔ تاہم اس میں تسلسل اور پابندی ضروری ہے۔
آخری گزارش
یہ تحریر سب کی بھلائی کی نیت سے لکھی گئی ہے۔
آپ بھی بھلائی کی نیت سے اسے شیئر کر دیں۔ تاکہ سب کا بھلا کسی کے درد کا مداوا ہوجاۓ۔شکریہ
Comments
Post a Comment