شاہی معجون
شاہی معجون
یہ وہ نسخہ ہے جس کے پیچھے کچھ دن پہلے سارے گروپ والے پڑے تھے ہر کوٸی نسخہ مانگ رہا تھا لیجیے یہ بھی حاضر ہے
مغز بادام 100 گرام
مغز پستہ 100 گرام
کنجد سیاہ 100 گرام
مغز اخروٹ 100 گرام
مغز بنولہ 100 گرام
ناریل 100 گرام
مغز خربوزہ 50 گرام
مغز خیارین 50 گرام
ثعلب مصری 50 گرام
تخم پیاز 50 گرام
سنبل الطیب /بالچھڑ 20 گرام
فلفل سیاہ 20 گرام
مگھاں 20 گرام
زیرہ سفید 20 گرام
دارچینی 20 گرام
تج 20 گرام
سبز الائچی 20 گرام
زعفران 15 گرام
روغن زرد 100 گرام
شہد خالص 3 کلو
مغزیات کے علاوہ باقی اشیاء کا سفوف بناٸیں
مغزیات کو علیحدہ کوٹ چھان لیں
3 کلو شہد کا قوام تیار کریں اور سفوف شامل کر کے 8۔10 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں بعدہ روغن زرد شامل کرکے نیچے اتار لیں
نیم گرم ہونے پر 3 گرام ست لوبان شامل کرکے محفوظ کریں
صبح و شام 10 سے 15 گرام نیم گرم دودھ سے
مقوی دل و دماغ مقوی جگر و مثانہ مولد منی مولد خون مقوی باہ ہے
اعصابی کمزوری اور پٹھوں کی کمزوری کےلیے بے ضرر اور لاجواب دوا ہے
سردیوں کا لاجواب تحفہ ہے
کشتہ جات اور سمی اثرات سے بلکل مبرا
انتہائی لذیذ بچوں بوڑھوں سب کے لیے یکساں مفید اور پُر اثر ہے
#معجون_شاہی
Comments
Post a Comment