مغلظ اعظم شاہی نسخہ

مغلظ اعظم شاہی نسخہ

یہ ایسا شاندار اور لاجواب نسخہ ہے جسے اگلے وقتوں میں شاہی لوگوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اس نسخہ کے فوائد اہل نظر ہی جانچ سکتے ہیں اس نسخہ میں موجود 22 مفردات اپنی اپنی جگہ پر نہایت شاندار رزلٹ رکھتے ہیں نسخہ میں موجود ایک ایک مفرد چیز اپنی قابلیت اور افادیت میں نہایت لاجواب اور شاندار چیز ہے بلکہ ہر وہ شخص جو حکمت سے دس بیس فیصد لگاؤ رکھتا ہے دیسی ادویات یا اجزاء کے متعلق چاہے تھوڑا کچھ جانتا ہے یا صرف سٹڈی کے طور ہی جانتا ہے تو ایسے افراد ہر واحد مفرد کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیسی لاجواب اور شاندار چیز ہے اس نسخہ میں موجود 22 اجزاء کی افادیت اگر الگ الگ بیان کرنے لگوں تو لکھنے کی جگہ کم پڑ جائے گی اگر اپ مفرد میں دلچسپی یا لگاؤ رکھتے ہیں تو اسی گروپ کی سرچ بار میں مطلوبہ مفرد جزو کا نام لکھ کر سرچ کریں مطلوبہ جزو کی مکمل ڈیٹیل آپ کے سامنے آجائے گی جس میں ہر ایک جزو کا مزاج مقدار خوراک استعمال فوائد نقصان بدل طریقہ استعمال مقام پیدائش اور مختلف نام بتائے گئے ہیں
اس نسخہ کو دو طریقوں پر تیار کر سکتے ہیں ایک سفوف بنا سکتے ہیں دوسرا معجون بنا سکتے ہیں معجون بنانے کے لیے مکمل نسخہ میں دو کلو چھوٹا شہد شامل کریں اور سفوف کی صورت میں ڈیٹیل نیچے بتا دی جائے گی 

طباشیر
کمر کس
پنبہ دانہ
لاجونتی
تالمکھانا
عقر قرحا
ریگ ماہی
ثعلب پنجہ
گوند کتیرا 
گوند کیکر
بہمن سفید
ثعلب مصری
موصلی سیاہ
شقاقل مصری
اندر جو شیریں
ہر واحد دو تولہ
سونڈھ تین تولہ
ستاور 50 گرام
سنگھاڑا 50 گرام
اسگند ناگوری 50 گرام
موصلی سفید 50 گرام
کابلی مصری 50 گرام
چھلکا اسپغول آدھ پاؤ

نوٹ 
جو لوگ ریگ ماہی شامل نہ کرنا چاہیں وہ ریگ ماہی کی جگہ زعفران شامل کریں 

ترکیب تیاری 
تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح کوٹ پیس کر باریک سفوف تیار کرکے چھلکا اسپغول شامل کر دیں

مقدار خوراک 
تین گرام صبح دوپہر شام ہمراہ دودھ نیم گرم

فوائد
بچپن کی غلط کاریاں مشت زنی کثرت ہمبستری جریان احتلام کے لیے نہایت شاندار چیز ہے پیشاب کے ساتھ یا بعد میں منی کے قطرے آنے کو روکتی ہے
ایک بار ہمبستری کرنے کے بعد دوبارہ ہم بستری پر قادر نہ ہونے میں انتہائی لاجواب چیز ہے
معدہ جگر کی اصلاح کرتی ہے
جسمانی کمزوری کا خاتمہ کرتی ہے کمر درد کے لیے بہترین ہے ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے زبردست چیز ہے بوڑھے افراد کے لیے لاجواب ہے دبلے پتلے افراد کے لیے نعمت ہے سوکھے سڑے بدن کو تازہ کرتی ہے 
غرضیکہ ہر ایک مفرد جزو ہر ایک انسان کو کہیں نہ کہیں فائدہ ضرور دے رہا ہے ایسے نسخہ جات اپنی افادیت کے حساب سے نہایت مشکل سے ملتے ہیں

#مغلظ_اعظم_شاہی_نسخہ

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ

معجون خاص الخاص