سپر فوڈ

آخر صحت مند اور پروٹین سے بھرپور ناشتہ کیوں ضروری ہے؟
رات بھر تقریباً 8 سے 10 گھنٹے ہمارا جسم بغیر خوراک کے رہتا ہے۔ اس دوران جسم تو اپنی توانائی استعمال کرتا رہتا ہے۔ صبح جب ہم جاگتے ہیں تو جسم کو ایسی غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف بھوک میں کفائیت نہ کرے   بلکہ جسم کو غذائیت بھی فراہم کرے۔
اگر ناشتے میں صرف چائے،میدہ  بسکٹ، میٹھا یا سفید آٹے کی چیزیں ہوں گی تو صرف پیٹ بھرا محسوس ہوگا مگر  توانائی ندارد ۔۔۔
لیکن اگر  غذائیت (پروٹین)  سے بھرپور ناشتہ ہو گا تو  جسم کو دیر تک  ترو تازہ رکھے گا پیٹ کو دیر تک بھرا ہوا رکھے گا  اور غیر ضروری بھوک کو کم کرے گا کیونکہ  مناسب مقدار میں پروٹین والا ناشتہ دن بھر بار بار کھانے کی خواہش کو  کم کرنے  اور وزن کو اعتدال میں رکھنے میں ممد و معاون ثابت ہوتا ہے ۔ خون میں شوگر کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے ۔ تو ایسے ہی پیش خدمت ہے ایک سات مفید اجزاء سے بنا 
 سپر فوڈ (ناشتہ ) 
اجزاء ۔۔۔۔
-پھل  مکھانے بریاں 
- السی کے بیج بریاں 
- مغز بادام مقشر 
- کدو کے بیج (Pumpkin Seeds)
- مغزِ چہار بریاں
- سورج مکھی کے بیج بریاں 
- گوند کیکر بریاں 
ان تمام اجزاء کو باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ روزانہ ایک سے دو کھانے کے چمچ دہی یا جو کے دلیہ یا دودھ میں ملا کر استعمال کریں۔
(​شوگر کا مرض  نہ ہو تو شہد یا چینی ملائی جا سکتی ہے )
یہ سپر فوڈ ناشتہ  قدرتی طور پر پروٹین، فائبر، صحت مند چکنائیاں (اومیگا-3)، آئرن، زنک، وٹامن ڈی ، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم اور متعدد اہم غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے، جو جسم کو مضبوط بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔
 ممکنہ فوائد 
- قوتِ مدافعت کو بڑھا کر جسم  کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
فائیبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے  آنتوں کی صحت اور قبض میں بہترین ہے  کیونکہ فائبر مفید بیکٹیریا کی غذا بنتا ہے۔
- دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس پیدا کرکے وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ 
- دل کی صحت کے لیے مفید صحت مند چکنائیاں اس میں وافر موجود ہیں ۔
- جسمانی کمزوری ، تھکن ، کڑل پڑنا میں مفید ہے 
- جوڑوں کی عمومی صحت کے لیے مفید ہے ۔ آرتھرائیٹس میں جب جوڑوں سے لیسدار مادہ ختم ہو رہا ہو تو یہ ناشتہ انتہائی موثر ثابت ہو سکتا ہے ۔
شوگر کے مریضوں کے لیے بھی یہ ناشتہ فائدہ مند ہوتا ہے، کیونکہ فائبر اور صحت مند چکنائیاں خون میں شوگر کے اچانک اضافے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ 
حکیم مظفر علی زیدی 

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ

معجون خاص الخاص