سفوف ہاضم

سفوف ہاضم

وارننگ
یہ پھکی کھانے کے بعد سستی کرنے والا بندہ غائب ہو جائے گا

السلام علیکم کمزوروں کی قوم
کچھ لوگ ایسے ہیں جو ناشتے میں 4 پراٹھے + 3 انڈے + 2 گلاس لسی پھونک جاتے ہیں  
اور شام کو آئینہ دیکھ کر کہتے ہیں یار مجھے لگتا ہی نہیں

بھائی جان آپ کھا نہیں رہے آپ کباڑے میں مال ڈال رہے ہیں
معدہ بولتا ہے مالک رحم کرو، یہ سب کہاں ہضم کروں

علامات چیک کریں اگر 3 سے زیادہ ہیں تو آپ مریضِ سفوف ہیں
1.  لیٹ جاۓ تو ایسے جیسے کسی نے کرنٹ لگا دیا ہو اٹھنے کا دل ہی نہیں کرتا
2.  بھوک کا نام و نشان نہیں
دو لقمے کے بعد بولتے ہیں بس پیٹ بھر گیا
3.  کھا لو تو گیس ایسے بنتی ہے جیسے فیکٹری لگی ہو
4. چہرہ ایسا کہ لوگ پوچھتے ہیں بھائی روزے ہیں کیا
5.  کام کا نام سن کر نیند آ جاتی ہے

پیش ہے
سپیشل ہاضم سفوف
یہ کوئی عام پھکی نہیں جناب یہ وہ پھکی ہے جو کھایا ہوا ہضم کرے گی اور لگے گا بھی

اس پھکی کے کمالات
1 سستی کا جنازہ
کھانے کے بعد بندہ بولے گا چلو جم چلتے ہیں
2. بھوک کا طوفان
امی بولیں گی "بیٹا بس کر دے
3. گیس کا فل سٹاپ
اب پیٹ ڈھول کی طرح نہیں بجے گا  
4. چہرے پر رونق
لوگ پوچھیں گے کون سا فلٹر لگایا ہے
5. جسم چاک و چوبند
اب سیڑھیاں چڑھ کر سانس نہیں پھولے گی

مختصراً
کھاؤ گے ہضم ہوگا لگے گا اور مزے کرو گے

استعمال
کھانے کے بعد ایک سے تین ماشہ 
زیادہ کھا لی تو ذمہ دار ہم نہیں

نوٹ
شوگر، BP والے پہلے اپنے طبیب سے پوچھ لیں ہم چاہتے ہیں آپ ہنسیں بھی اور صحت مند بھی رہیں

اگر آپ بھی کھاتا ہوں مگر لگتا نہیں والی پارٹی سے ہیں تو کمنٹ میں لکھیں مجھے پھکی چاہیے
شیئر کریں تاکہ آپ کے اس دوست تک بھی پہنچے جو کہتا ہے یار وزن نہیں بڑھ رہا

سفوف ہاضم
نمک سیاہ
پپیتہ
زنجبیل
بادیان
ہر ایک پانچ تولہ
فلفل دراز
فلفل سیاہ
سوڈا خوردنی
انجیر
زرنباد
ہرا یک پانچ تولہ
الاٸچی خورد 1 تولہ

ترکیب تیاری
تمام اجزا۶ کو اچھی طرح گراٸنڈ کرکے خوب باریک سفوف تیار کریں

مقدار خوراک
1 ماشہ سے 3 ماشہ ہمراہ تازہ پانی

افعال و اثرات
مقوی معدہ مقوی محرک دماغ اعلی درجہ کا ہاضم ہے

زیرہ سفید
تخم کاسنی
سوڈا خوردنی
ہر ایک آدھاکلو
گل نیلوفر 
گل گلاب
سوا کلو
کشنیز 200 گرام
قلمی شورہ آدھ پاٶ
جوکھار آدھ پاٶ

ترکیب تیاری
تمام اجزا۶ کو خوب اچھی طرح صاف ستھرا کرکے گراٸنڈ کرکے باریک سفوف تیار کریں

مقدار خوراک
1 سے 3 ماشہ تک دن میں تین مرتبہ تازہ کچی لسی دودھ سوڈا یا شربت بزوری بارد سے استعمال کرائیں

فوائد
مقوی و محرک غدد جاذبہ ہے اعلی درجہ کا ہاضم ہے جگر میں سکون پیدا کر کے تمام صفراوی امراض کے لئے اکسیر سے کم نہیں

#سفوف_ہاضم

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ

معجون خاص الخاص