کولیسٹ کیپسول ، کولیسٹرول
کولیسٹ کیپسول
خون میں شامل چکنائی اور شکر کو متوازن کرنے اور قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور شریانوں میں جمی ہوئی چکنائی کو تحلیل کرنے میں مددگار
جدید سائنس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے لہسن، پیاز، کلونجی، گوند مقل اور زعفران کے اجزائے خاص کی افادیت کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ بطور محافظ صحت ان سب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔
ہوالشافی:-
اجوائن دیسی۔ 50گرام
تخم پیاز۔ 30گرام
کلونجی۔ 30گرام
گوند مقل۔ 20گرام
سنڈھ۔ 25گرام
کالی مرچ۔ 10گرام
سفوف سیر۔ 70گرام. (یہ لہسن کا سفوف ہے )
زعفران۔ 5گرام
سفوف بنا کر 500 ملی گرام کیپسول بھر لیں صبح و شام کھانے کے بعد ایک کیپسول پانی سے لیں
لہسن زمانہ قدیم سے لہسن بطور محافظ اور تقویت بخش جز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ لہسن بلا شبہ قدرت کا شاہکار کہا جاتا ہے جو نہ صرف جراثیم کش ہے بلکہ بلند فشارخون ، کولیسٹرول اور خون میں شامل شکر کو اعتدال پر لانے میں مدد دیتا ہے۔ قوت مدافعت بڑھاتا ہے تا کہ جسم نہ صرف توانا رہے بلکہ بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بھی بڑھے۔ لہسن میں قدرت نے نہ صرف حیاتین، پروٹین، کیلشیم اور زنک وافر مقدار میں فراہم کیے ہیں بلکہ اس میں ضروری وٹامن اے بی اور سی بھی موجود ہیں۔
پیاز : اس کی افادیت عام سوچ سے بھی زیادہ ہے۔ پیاز ایک طاقتور مصفی خون ہے۔ پیاز میں وٹامن اے، بی، سی، فولک ایسڈ کیلشیم، فاسفورس میکنیشیم ، کرومیم ، آئرن ، مولیبڈینم ، پوٹاشیم ، تانبہ اور غذائی ریشے موجود ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ پیاز کولیسٹرول اور ٹرائی گلائی سرائڈ زکم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کلونجی : کلونجی میں البیومن ، شکر ، آرگینک ایسڈ ، گلوکوسائڈ ، میلانتھن، میٹار بن اور دوسرے تلخ اجزا موجود ہیں۔ کلونجی معدہ اور جگر کے افعال کی صحت کے لیے معاون ہے۔
گوند مقل : اسے عام طور پر گوگل بھی کہا جاتا ہے ۔ گوگل کولیسٹرول ، ٹرائی گلائی سرائڈ ز LDL اور VLDL کی سطح کم کر کے خوناب Serum میں موجود چر بی کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ HDL کو بھی متوازن رکھتا ہے جو دل کےمختلف امراض کے خلاف ڈھال کا کام کرتا ہے۔
سنڈھ : ہاضم ہونے کے علاوہ متلی اور قے روکنے میں بھی مددگار ہے۔
خون میں کولیسٹرول ( چکنائی ) کی کثرت، خون میں گلوکوز ( شکر ) کی کثرت ، بلند فشار خون اور خون کی نالیوں میں لچک ختم ہو جاتا۔
والسلام
میاں محمد احسن
03454910265
Comments
Post a Comment