گندھک کو مدبر کرنے کا طریقہ

گندھک کو مدبر کرنے کا طریقہ 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب 
امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے 
دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔
بہت سی ادویات ایسی ہیں جن میں گندھک آملہ سار شامل کی جاتی ہے آپ نے بہت سے نسخوں میں پڑھا ہو گا یا لکھا ہوا دیکھا ہو گا جہاں باقی ادویات کے ساتھ گندھک آملہ سار بھی شامل ہوتی ہے ۔
اب یہاں پر ذکر کریں طب یونانی کے اندر گندھک آملہ سار کا تو آپ کو طب یونانی کے نسخوں میں گندھک آملہ سار کا استعمال کم نظر آے گا بانسبت نظریہ مفرد اعضاء کے 
گندھک آملہ سار کے نام سے ملنے والی دوا مصفی سمجھی جاتی ہے اور اکثر نسخہء جات کے اندر ایسے ہی شامل کی جاتی ہے لیکن بہت سے اطباء کرام اور عام لوگ اس کو بغیر مدبر کیے ادویات میں شامل کرنے سے ہچکچاتے ہیں 
آج ہم آپ کو گندھک آملہ سار کو مدبر کرنے کا طریقہ بتائیں گے سکھائیں گے ۔
گندھک آملہ سار کے فوائد اور استعمالات کے لیے الگ پوسٹ کی ضرورت ہے اور وہ بھی جلد کر دی جائے گی ۔
نیچے تصویر میں آپ کو تمام اشیاء اور مدبر شدہ گندھک بھی نظر آ رہی ہو گی ۔
گندھک کو مدبر کرنے کے لیے ہمیں یہ اشیاء درکار ہوں گیں ۔
گندھک ۔ گھی ۔ دودھ ۔
گندھک آملہ سار حسب ضرورت لے کر اس کو کوٹ لیں اس کے بعد ایک نان سٹک برتن میں تھوڑا سا گھی گرم کریں اور جب گھی گرم ہو جائے تو گندھک کو گھی میں ڈال کر مکس کریں تھوڑی دیر میں گندھک تیل کی شکل میں آ جائے گی یعنی پگھل جائے گی اور گھی کے ساتھ مکس ہو جائے گی جب مکمل پگھل کر مکس ہو جائے تو آپ نے دودھ میں ڈال دینی ہے۔  دودھ برتن میں اتنا ہو کہ آپ کی گندھک دودھ کے اندر شامل ہو جائے اور دودھ کے اندر ڈوب جائے  دو چار منٹ کے اندر ہی گندھک دودھ کے اندر ٹھوس حالت میں جم جائے گی اکھٹی ہو جائے گی اس کے بعد دوبارہ آپ نے گھی والے برتن میں ہلکا سا گھی ڈالنا ہے اور اور گھی گرم ہونے پر گندھک دودھ سے نکال کر گھی والے برتن میں ڈال دینی ہے اور پگھل جانے پر دودھ میں ڈال دینی ہے کم از کم تین بار اور زیادہ سے زیادہ 7 بار اسی طریقے سے آپ نے گندھک کو مدبر کرنا ہے مدبر پہلی بار میں بھی ہو جاتی ہے لیکن دماغ سے وہم نکالنے کے لیے آپ 7 بار بھی اسی طریقہ کار کے مطابق اس عمل کو دہرا سکتے ہیں ۔
نوٹ نمبر 1۔ دودھ آپ نے ہر بار تبدیل کرنا ہے ایک پاؤ گندھک کے لیے دودھ 3 پاؤ سے ایک کلو تک کافی ہوتا ہے ۔
نمبر 2۔ گھی اگر آپ ایک پاؤ گندھک کو مدبر کرنا چاہتے ہیں تو پہلی بار 2 چمچ چاول والے 
دوسری بار 1 چمچ اور تیسری بار آدھی چمچ 
نمبر 3۔ گندھک مدبر ہونے کے بعد دودھ آپ نے نہ خود استعمال کرنا ہے نہ کسی جانور کو ڈالنا ہے ضائع کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کسی گڑھے میں ڈال دیں اور اوپر مٹی ڈال دیں تاکہ کوئی جانور بھی استعمال نہ کرے ۔
گندھک مدبر کرنے کے بعد کسی صاف اخبار پر پھیلا دیں تاکہ ایکسٹرا گھی نکل جائے اور گندھک خشک ہو جائے 
یہ آپ کی گندھک مدبر ہو چکی ہے اب آپ اس کو جس نسخہء میں مرضی بلاخوف بلاجھجک استعمال کریں 
امراض معدہ ۔ بواسیر ۔ خارش پھوڑے پھنسیاں اور خرابی خون سے پیدا شدہ امراض کے علاج کے لیے بہترین دواء ہے دیگر ادویات کے ساتھ استعمال کروائ جاتی ہے ہمارے بہت سے نسخہ جات میں اس کو شامل کیا جاتا ہے 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں 
میں نے کوشش کی ہے آپ کو مکمل طور پر آگاہی دینے کی پھر بھی کسی جگہ پر مشکل ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں 
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں 

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ