معجون فلاسفہ ،،،، ظہور احمد رضا
معجون فلاسفہ گزشتہ روز میرے ماموں محمد اشرف حال مقیم عمان کا پیغام ملا کی معجون فلاسفہ کا نسخہ سنڈ کیا جاے تو آج کی یہ پوسٹ ان کے نام کرتا ھوں اللہ کریم ان کے لیے اور ھر پردیسی کےلیے آسانیاں پیدا فرماے تو احباب آتے ھیں موضوع کی جانب معجون فلاسفہ طب یونانی کی مشھور و معروف دوا ھےاس کو عرف عام میں عصاے پیری (بڑھاپے کا آسرا ) اور مادۃ الحیاۃ بھی کہا جاتا ھے کسی دور میں یہ دوا دوا ھی ھوتی تھی اب تو ---------- ھر دیسی دوا خانہ سے ملتی ھے لیکن میں بازاری دوا کی صلاح نھی دوں گا اگر بازار کی دوا استعمال کرنی ھو تو صرف سلیمانی دوا خانہ حکیم عبداللہ مرحوم کی استعمال فرمائیں فوائد بھوک , نظام ھضم , جوڑوں کا درد , درد کمر , نسیان , کثرت پیشاب , سانس کی بدبو , کمی باہ , اور قلت منی کو نافع ھے نسخہ نسخہ نسخہ زنجبیل, فلفل سیاہ ,فلفل دراز دارچینی, آملہ مقشر , پوست بلیلہ , شیطرج ھندی, زراوند مدحرج , ثعلب مصری , مغز چلغوزہ, بیخ بابونہ ھر اک تین تولہ تخم بابونہ ڈیڑھ تولہ , مویز منقہ نو تولہ سفوف بنا کر اور شھد 132 تولہ کے قوام میں ملا کر معجون تیار کرلیں 5 گرام صبح شام ھمراہ دودھ استعمال فرمائیں بھر پور فائدہ کے لیے دوا کسی ذمہ دار خدا خوف طبیب کی مدد حاصل کریں ظھور احمد رضا
Comments
Post a Comment