زبان کے چھالے
زبان کے چھالے
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا ٹاپک زبان پر بننے والے چھالوں پر ہے
اسباب پر غور کریں تو ہماری روزمرہ غذاؤں کی وجہ سامنے آتی ہے آج ہم چٹ پٹے کھانوں کے بہت زیادہ شوقین ہو چکے ہیں مصالحے دار اشیاء کا بکثرت استعمال ہماری روزمرہ کی روٹین بن چکا ہے جبکہ دیسی اشیاء و غذائیں دم توڑتی نظر آ رہی ہیں
جس کی سزا ہمارا معدہ بھگت رہا ہے
کیسی بے حسی اور اپنے ساتھ ظلم ہم لوگ کرتے ہیں اللّٰہ کی پناہ ۔
شوشل میڈیا پر ایک خبر پچھلے دنوں گردشِ کر رہی تھی کہ پتہ نہیں کتنے ارب کے ہم لوگوں نے ایک سال میں انگریزی دوا امپیرازول کیپسول کھا چھوڑے
مگر مجال ہے کہ کسی نے اس بات کو مثبت لیا ہو یا اپنے آپ میں کوئی تبدیلی کی ہو
معدے کی تیزابیت جب حد سے زیادہ بڑھ جائے تو معدہ کی بھی بس ہو جاتی ہے لہذا اس نے اپنا غصہ بھی آپ پر نکالنا ہی نکالنا ہے پھر وہ سارے غصے کا اظہار آپ کی غذا والی نالی آپ کے حلق زبان پر نکالتا ہے اور یہ مقام دانوں اور چھالوں سے بھر جاتا ہے اب یہاں پر آپ کے سارے چٹ پٹے آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوتے ہیں لیکن آپ ان کو ہاتھ تک نہیں لگاتے
کھانا چاہیں بھی تو نہیں کھا سکتے اس حالت میں یہ نسخہ کچھ دن متواتر استعمال کریں
لگانے والا نسخہء اس سے پہلے پوسٹ ہو چکا ہے اور کھانے والا یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ طباشیر ۔50 گرام ۔ الاہیچی سبز ۔ 25 گرام ۔ سرد چینی ۔ 50 گرام ۔ سونف ۔ 50 گرام ۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور آدھی چمچ سے ایک چمچ چائے والی دن میں تین بار سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں
لیکوڈ اشیاء دودھ دہی کا استعمال زیادہ کریں
چند دن کے اندر کامل شفاء ہو گی ان شاءاللہ تعالیٰ
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment