لبوب "غدی اعصابی گرم تر 5 مقوی"

ستمبر آنے والا ھے اور یہ لبوب کی تیاری کا بہترین وقت ھے۔
نومبر سے لیکر فروری تک اس لبوب کا استعمال بہترین رزلٹس دیتا ھے۔
سردیوں کے چار مہینوں میں لاگت کو مدِنظر رکھتے ہوئے لبوب تیار کرکے کانچ کی شیشیوں میں محفوظ کرکے 3 ماہ کیلئے گندم میں دبادیں یا 40 دن دھوپ میں رکھیں۔

ترکیب تیاری ملاحظہ فرمائیں۔

عضلاتی اعصابی/ عضلاتی غدی مزاج کے افراد لازمی یہ لبوب لازمی استعمال کریں اس لبوب کیلئے یہ موسم اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت ھے گرمیوں میں اسے برداشت کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ھے۔

"غدی اعصابی گرم تر 5 مقوی"

مغز چلغوزه۔     20 گرام
مغز پسته۔        20 گرام
مغز اخروٹ۔      20 گرام
مغز فندق۔         20 گرام
کنجد مقشر۔       20 گرام
مغز تخم خربوزه 20 گرام
مغز تخم خیارین 20 گرام
مغز تخم پنبه دانه20 گرام
ثعلب مصری        10 گرام
بادام شیریں        20 گرام
تخم گذر              20 گرام
تخم پیاز              20 گرام
شہد خالص          1 کلو گرام

ترکیب تیاری: تمام ادویات کا سفوف بنالیں اور شہد کا قوام بنا کر ادویات قوام میں ڈال کر لبوب تیار کرلیں بس تیار ھے۔

مقدار خوراک: 3 گرام سے 6 گرام تک

افعال و اثرات: بے انتہا مقوی باہ دوا ھے۔
عضلاتی اعصابی تمام علامات کو ختم کرتی ھے۔
 جگر اور گردوں کو خوب مضبوط کرتی ھے۔

اگر سپرمز ایکٹو نا ھوں یا تعداد میں کم ھوں تو غدی اعصابی مقوی لبوب میں ثعلب مصری 1 تولہ کا اضافہ کرلیں اور شہد 720 گرام سے زیادہ استعمال مت کریں۔

تیزابیت کی وجہ سے منی کی پیدائش بند ہو گئی ہو تو اس سے بڑھ کر کوئی غذائے دوائی نہیں مردانہ قوت کو بحال کرنے میں اس سے بڑھ کر میں نے کوئی لبوب نہیں دیکھی مردانہ ہارمونز کو پیدا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی مردانہ جراثیموں کو پیدا کر کے اولاد کے قابل بناتی ہے۔ جن حضرات کی منی میں جراثیم کم مقدار میں ہوں اور کمزور ہوں ایکٹو نہیں ہیں یا بالکل نہیں ہیں ان کو میری دعوت اور چیلنج ہے کہ صرف اسی لیوب کو بنا کر تین ماہ
مسلسل استعمال کریں۔
مردانہ قوت بیدار نہ ہو جراثیم پیدا نہ ہوں کم مقدار پوری نہ ہو تو پیسے مجھ سے لے لیں۔ ٹی بی والوں کے لیے نعمت سے کم نہیں دمہ کے ایسے مریض جو انہیلر استعمال کرتے ہیں ذرا اس لبوب کو بنا کر اور استعمال کر کے تو دیکھیں آپ اس کے گرویدہ نہ ہوں تو کہنا۔ اس لبوب کے جو میں نے تجربات کیے ہیں انھیں لکھنے کے لیے ایک مکمل کتاب چاہیئے
انشاء اللّٰہ پھر کبھی اس قیمتی اور نایاب لبوب کی خصوصیات پر روشنی ڈالیں گے۔

اکثر احباب یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ حکیم کی تیار کردہ دوا تو خوب رزلٹ دیتی ھے لیکن نسخہ جات دیکھ جو دوا ھم تیار کرتے اسکا رزلٹ نہیں ملتا..... 

حکماء حضرات کی تیار کردہ معجونات لبوب اور جوارشات کے چند راز آپ پر منکشف کردیتا ہوں۔

1 • لبوب / جوارش / یا معجون تیار کرنے کے بعد کانچ کی شیشی میں محفوظ کرنے کے بعد 40 دن دھوپ میں رکھیں یا 3 ماہ تک گندم میں دبادیں۔

2 • نسخہ تیار کرتے وقت مفردات کی پہچان کرکے خالص اور ایک نمبر ادویات خریدیں۔ 

اگر نسخے میں کوئی ایک چیز بھی غلط یا ایکسپائر شامل کردی جائے تو دوا کی افادیت ختم ھوجاتی ھ بسا اوقات دوا میں سمی (زھریلے) اثرات پیدا ہو جانے کی وجہ سے الٹا نقصان ہوتا ھے۔

3 • معجون/ جوارِش/ لبوب/ تیار کرتے وقت خالص اور ایک نمبر شہد خریدیں ورنہ گلوکوز سے تیار کردہ 900 روپے کلو ملنے والے گاڑھے شیرے سے مطلوبہ نتائج ہرگز نہیں ملتے۔

یہ لبوب تقریباً تمام حکماء حضرات بناتے ہیں تو سمجھ لیں کہ احمد قصوری بھی بناتا ہوگا اس مرتبہ تین من لبوب کی تیاری کا ارادہ ھے۔
 
کسی بھی اچھے حکیم سے یہ نسخہ پرچیز کرلیں لیکن خریدتے وقت مینوفیکچرنگ ڈیٹ دیکھ لیں کم از کم 2 سے 3 ماہ پرانا لبوب خریدیں ورنہ کسی اعتماد والے پنسار اسٹور سے مفردات کی پہچان کرکے صاف ستھری اشیاء خرید کر خود تیار کرلیں اور 40 دن دھوپ میں رکھنے یا 3 ماہ گندم میں رکھنے کے بعد استعمال کرلیں۔

آپکی دعاؤں کا طالب
محمد شہزاد احمد قصوری

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)