گیس تیزابیت کھٹے ڈکار پیٹ پھولنا درد معدہ دل کی دھڑکن تیز ہوجانا بد ہضمی ، درد شکم ، اور اپھارہ کا شافی علاج ھے
السلام علیکم
دوستو معدہ کے تمام امراض تقریبا ہماری سستی و کاہلی سے ہوتے ہیں اور اکثر غذا کی خرابی سے ہوا کرتے ہے۔ چنانچہ زیادہ کھانا، خراب یا ثقیل یا باسی غذا کھانے ، زیادہ مصالحہ دار غذا کھانے ، زیادہ شیریں یا زیادہ ترشی کھانے، کچے یا گلے سڑے ہوئے پھل اور کچی سبزیاں مثلاً گاجر، مولی یا سلاد کھانے یا ریشہ دار گوشت اور خراب قسم کی مچھلی کھانے سے اور تیز قسم کی شراب پینے سے یہ مختلف امراض معدہ لاحق ہوتے ہے۔ جن لوگوں کے جسم میں نقرس یا وجع المفاصل کی سمیت موجود ہوتی ہے اور جن اشخاص کو دل گردہ یا جگر کا کوئی عارضہ ہوتا ہے ان کو بھی زیادہ ترشروعات میں امراض معدہ ہو جایا کرتے ہیں
سگرٹ نوشی ، بہت گرم چائے کا استعمال ، بہت زیادہ برف کا استعمال بادی اغذیہ کا استعمال، بے تحاشہ اور بے وقت کھائے چلے جانا ، ذہنی پریشانی ، ورزش کی کمی یہ سب اسکے اسباب ھیں
ھوالشافی:
بھترین علاج
جو کھار، نوشادر، نمک سونچل، ٹاٹری،
دانه الا ئچی خورد، نمک سیاہ ہر ایک اتولہ
سفوف بنالیں رتی رتی خوراک صبح شام دن میں دوبار استعمال کریں
اسکے ساتھ جوارش تبخیر معدہ و جوارش جالینوس باھم مکس کرلیں پانچ گرام صبح شام پانی سے استعمال کریں۔
گیس تیزابیت کھٹے ڈکار پیٹ پھولنا درد معدہ دل کی دھڑکن تیز ہوجانا بد ہضمی ، درد شکم ، اور اپھارہ کا شافی علاج ھے الحمداللہ
حکیم نعمان جاوید
سلطانی دواخانہ رجسٹرڈ
Hakeem Noman Javed
Comments
Post a Comment