جوارش جالینوس کے استعمالات
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
جوارش جالینوس کے استعمالات
یہ زعفرانی مرکب طب قدیم کا وہ درخشندہ ستارہ ہے.... جو صدیاں گزرنے کے باوجود.. گھٹا ٹوپ اندھیروں میں شان سے جگمگا رہا ہے.... صاحب علم و فن اگر اس ایک مرکب کو... غوروفکر کے ساتھ مختلف طریقوں سے.. استعمال کرا سکے تو.... لاجواب فوائد حاصل کر سکتا ہے....
في زمانہ ناقص خوراک اور آرام پسندی... نے جو کارنامے سر انجام دئیے ہیں... ان کے ازالہ کیلئے بہترین مرکب ہے.
1...اگر مزاج گرم ہے.. اور موسم بھی گرم ہے
کھانا ہضم نہیں ہوتا.. گیس تنگ کرتی ہے.. اعصاب تھکاوٹ کی شکایت کرتے ہیں.. جسم بے جان سا محسوس ہوتا ہے.. کھانے کو دل نہیں کرتا.. گیس کی وجہ سے دل گھبراتا ہے..
دماغ ماؤف سا محسوس ہوتا ہے
تو جوارش جالینوس 100 گرام
خمیرہ گاؤ زبان سادہ 100 گرام... مکس کر کے عرق سونف 60 ملی لیٹر سے استعمال کریں چائے والا آدھا چمچ سے ایک چمچ تک دن میں دو بار...استعمال کیجئے
2.. اگر آپکی عمر 35 سال سے زیادہ ہے.. مزاج بلغمی ہے تو پھر اکیلی جوارش جالینوس عرق سونف سے استعمال کیجئے
3... دل کمزوری محسوس کرتا ہو.. دیگر تکالیف معدہ بھی ساتھ ہوں تو.. جوارش جالینوس 100 گرام
جوارش شاہی 100 گرام مکس کر کے چائے والا ایک چمچ دن میں دو بار عرق گلاب اور عرق سونف مکس کر کے 60 ملی لیٹر سے استعمال کیجئے
4.. اگر نیند نہیں آتی اور دیگر امراض معدہ ساتھ ہیں تو جوارش جالینوس 100 گرام
خمیرہ گاؤ زبان 200 گرام مکس کر کے چائے والا ایک چمچ دن میں دو سے تین بار عرق گاؤ زبان 60 ملی لیٹر سے استعمال کیجئے
5... معدہ کے امراض اگر جان ہی نہ چھوڑتے ہوں.. تو جوارش جالینوس 250 گرام میں 5 گرام کشتہ فولاد سادہ اچھی طرح مکس کر کے عرق چہار کیساتھ استعمال کیجئے
6.. بلغمی کھانسی. بلغمی دمہ کیلئے لاجواب دوا ہے...
7..حرارت غریزی وافر مقدار میں پیدا کرتی ہے..
8.. جرنل ٹانک کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والوں کی تلاش مکمل کرتی ہے...
9.. بواسیر بادی کا علاج ہے.. اور گردہ مثانه کی پتھری کو خارج کرنے میں معاون ہے..
کمر درد کا علاج ہے.. خواتین کیلئے بھی اسی طرح مفید ہے جس طرح مردوں کیلئے..
کسی حد تک مصفی خون ہے.. جراثیم جراثیم کرنے والوں کے لیے اکسیر سے کم نہیں.. انتڑیوں میں قوت اخراجی کو بڑھاتی ہے
10.. بوڑھے لوگوں کے لیے بڑھاپے کا بہترین معاون ہے
دماغ شریف کو جنبش دینے والا معالج بہت سارے امراض میں استعمال کر سکتا ہے
اجازت دیجئے
دعاؤں میں یاد رکھیے اپنے بھائی
محمد جاوید کو
Comments
Post a Comment