سفوف السر معدہ

سفوف السر معدہ 
ٹاپک السرین سیریلز 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
امراض معدہ کے اوپر بہت سی پوسٹیں اور ویڈیوز آپ دوستوں کے ساتھ شیر کی گئی ہیں پہلی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کو آسان سے آسان نسخہ دیا جائے جو بنانے میں بھی آسان ہو اور رزلٹ کے حساب سے بھی آپ کو مایوس نہ کرے 
آج کا نسخہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو فورآ رزلٹ دیتا ہے مرض کی شدت میں کمی بیشی  کو مدنظر رکھ کر آپ دواء کی مقدار میں بھی کمی بیشی کر سکتے ہیں ایک معالج کے لیے یہ کام کوئی مشکل نہیں ۔
یہ دواء السر معدہ تیزابیت جلن معدہ قبض اور ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے اور فوری اثر دوا ہے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ پودینہ خشک ۔ 150 گرام ۔ زیرہ سفید ۔ 50 گرام ۔ کشنیز ۔ 20 گرام ۔ سوڈا بائی کارب ۔ 150 گرام ۔ ست پودینہ ۔ 2 گرام ۔ 
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول یا اتنی مقدار میں سفوف 
صبح دوپہر شام پانی یا عرق سونف و کاسنی کے ساتھ استعمال کریں ۔
بہت اچھا عمدہ اور سریع الثر دواء ہے 
بھوک کی کمی والے مریضوں کے لیے بہترین دواء ہے اس کے علاؤہ ایسے لوگ جن کو خوراک بڑی دیر کے بعد ہضم ہوتی ہے وہ لازمی اس دواء کا استعمال کریں یہ دواء خوراک کو ہضم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرتی ہے 
بہترین نسخہء بہترین رزلٹ معمول مطب فارمولا 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں ۔
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)