معجون مرکب مقوی باہ ریڈی میڈ نسخہء
معجون مرکب مقوی باہ ریڈی میٹ نسخہء
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارے بہت سے دوست اور چاہنے والے جو زیادہ تر عرب ممالک اور دوسرے ممالک میں ہوتے ہیں وٹس اپ پر بار بار ایک ہی میسج کرتے ہیں کہ یہاں پر خام ادویات ملنا بہت مشکل ہے اور اگر مل بھی جاہیں تو ادویات بنانے یا نسخہء بنانے کے لیے ٹائم نہیں ہوتا ہمیں ایسی بنی ہوئی ادویات کا بتایا جائے جو آسانی سے وہاں پر عطار خانوں سے یا میڈیکل سٹور سے مل جاہیں
آج ان دوستوں کی فرمائش کو پورا کیا جا رہا ہے
اور اپنی طرف سے ایک بہترین مرکب آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے
یہ مرکب نہ صرف قوت باہ کے لئے مفید ہے بلکہ آپ کی پوری جسمانی باڈی کو فٹ رکھتا ہے خاص طور پر 40 پلس افراد اس دوا کو حفظ ماتقدم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں
یہ مرکب اعصابی جنسی حوالے سے ایک بہترین رزلٹ والا کمبینیشن ثابت ہوگا اور حکماء کرام سے بھی یہ گلہ دور ہو جائے گا کہ وہ صرف اپنی بنی ہوئی دوائی بتاتے ہیں مارکیٹ میں ملنے والی ادویات نہیں بتاتے ۔
مارکیٹ کی ادویات نہ بتانے کی پیچھے بہت سی وجوہات ہیں سب سے بڑی وجہ کہ معالج جو دوا اپنے ہاتھوں سے یا اپنی زیر نگرانی بناتا ہے مارکیٹ کی ادویات اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی وجہ کمرشل اور اپنی بنی ہوئی چیزوں میں بہت فرق ہوتا ہے اس لیے آپ لوگ ضد نہ کیا کریں ۔
چھوڑیں ان باتوں آہیں چلتے ہیں نسخے کی طرف ادویات کی طرف
ادویات ۔۔ خمیرہ گازوباں سادہ ۔ جوارِش زرعونی عنبری ۔ لبوب کیبر خاص الخاص اشرف ۔ دوالمسک معتدل جواہر دار ۔ معجون آرد خرما ۔ 100+100 گرام پیک ہو
کشتہ قلعی ۔10 گرام ۔ کشتہ مروارید ۔5 گرام ۔
تمام ادویات کو کسی بڑی ڈبی میں مکس کریں اور کشتہ جات بھی شامل کر لیں اور تمام ادویات کو یکجان کر لیں آپ کی دواء تیار ہے ۔
5+5 گرام صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں
نصاب کم از کم 40 سے 60 دن
مجرب علاج ہے
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں۔
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment