حب مومیائی ۔ ظہور احمد رضا

&حب مومیائی&
اعادہ شباب کا قوت بخش مرکب ۔
آج کی پوسٹ آفتاب علم و حکمت پروفیسر جمیل حیدر عقیل (نیویارک)کے نام ۔
 آج رات میں پروفیسر صاحب سے ایک طویل گفتگو کی نشست ہوئی اپنے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علم و حکمت کے موتی لٹائے اللہ کریم پروفیسر صاحب کو دارین کی سعادتیں عطا فرمائے ۔اور اپنے حفظ و امان میں رکھیں 
آباد فی زمانہ ہمارے طرز زندگی اوراعلی خوراک نے بالعموم انسانیت کا حشر کر دیا ہے ۔اور بالخصوص مردوں کا حشر نشر کردیا ہے ۔بلکہ اگر یوں کہو کہ آج کل کے دور میں گھر اجڑنے کی بنیادی وجہ ہماری خوراک اور طرز زندگی ہے ۔انتہائی ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ سادہ زندگی کی جانب لوٹ آئیں۔ اور پوری قوت کے ساتھ متحرک زندگی گزاریں 
آپ کے ایسا کرنے سے بہت سی بیماریاں جان چھوڑ جائیں گی اور آپ ایک صحت مند زندگی گزارنے لگیں گے ۔
فی زمانہ ضعف دماغ اور اعصاب یہ عفریت کی صورت اختیار کر چکے ہیں 
 مذکورہ نسخہ دائمی نزلہ زکام ضعف اعصاب اور بالخصوص بعد از ہمبستری ہونے والی شدید نقاہت اور وقت انزال کا بہترین علاج ہے 
نسخہ نسخہ نسخہ 
لونگ ۔دار چینی ۔لوبان ۔گوند کیکر ۔عود ہندی ۔رب السوس ہر ایک چھ گرام ۔مرمکی ۔مصطگی رومی ۔جڑ پان ۔بہمنین ہر ایک پانچ گرام ۔ابریشم 10گرام  مومیائی کانی (نہ ملنے پر سلاجیت استعمال کیا جاسکتا ہے )میعہ ہر ایک بارہ گرام  ۔آب کوکنار با مقدار مناسب اور روغن بادام ( اپنے سامنے باداموں سے نکلوائیں ) 
ترکیب تیاری
   ادویہ کا سفوف تیار کریں اور میعہ سائلہ اور مومیائ کوکنار کے پانی میں حل فرما لیں
سفوف شدہ ادویات کو روغن بادام میں چرب کر کے مزکورہ پانی کے ساتھ گوندھ لیں اور چنے برابر گولی بنا لیں 
خوراک عمومی ایک گولی روزانہ  جبکہ اعادہ شباب کے لیے بعد از مباشرت  دو گولی ھمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں ۔ مستفاد از مرکبات
ابن طب ظھور احمد رضا

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)