حب عنبر مشکی خاص
حب عنبر مشکی خاص ( طاقت مرد کی عظمت ھے ) ( ھدیہ سپاس محسن اطبا حکیم محمد عبد اللہ مرحوم جہانیاں )**& تھکے ماندے اعصاب کے لیے آب حیات**& گزشتہ دنوں مجھے اس دوا کی اشد ضرورت آن پڑی اور باامر مجبوری بنانے کا وقت نھی تھا تو اک مستند اور شہرت یافتہ ادارے کی تیار دوا منگوائ دوا دیکھتے ھی اس ادارے کے بانی جو اپنی بخل شکنی خدا ترسی اور ادویہ سازی میں سند مانے جاتے تھے اللہ ان کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے - خیر دوا دیکھتے ھی دماغ گھوم گیا اور بے اختیار منہ سے نکلا ,**دستار کے ہر تار کی تحقیق ہے لازم
ہرصاحب دستار معزز نہیں ہوتا ** اللہ کریم جھوٹ نا بلوائے باجرہ کے دانہ سے کچھ بڑی حبوب اور بس دعا ھے اللہ کریم اس ادارے کے ارباب اختیار کو اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے خیر تمام پریشانی کو بالائے طاق رکھتے ھوے حکیم شاھد محمود سیفی آف فیصل آباد سے رابطہ کیا آپ نے کمال محبت کا اظہار فرمایا جس پر ان کو سلام عقیدت پیش کرتا ھوں , جن کی بروقت کاوش کی بدولت آج یہ دوا تیار ھو گئی ھے یہ دوا فوائد میں اپنا ثانی نھی رکھتی , اعضا رئیسہ کی قوت کا اصل جوھر &&& خاص فائدے &&& بری عادتوں کے نتیجے میں پیدا ھونے والے عارضے , اعضا شکنی , ضعف باہ , ضعف معدہ , ضعف دماغ , کمی انتشار, اور طبعی امساک کے لیے معجز نما تاثیر کا حامل محض چند روز کے استعمال سے خوش کر دینے والا تحفہ بحوالہ کنز المجربات (اول ) معمولی ترمیم کے ساتھ پیش خدمت
برائے انتشار کامل ضعف بعد از جماع
ھوالشافی
مومیائی۔مصطگی۔مروارید۔طباشیر۔قرنفل۔جلوتری۔جائفل۔بہمنین۔دارچینی۔شقاقل مصری۔زنجبیل۔درونج عقربی۔عود ھندی۔عود صلیب۔ثعلب مصری۔جدوارخطائی۔عنبر۔مشک نیپالی۔ھرایک ایک گرام
ورق طلا کلاں دس عدد روغن پستہ 5ml ورق نقرہ و شہد بقدر ضرورت
گولی بقدر مرچ سیاہ
اگولی صبح شام ھمراہ شھد ملا دودھ ابن طب ظھور احمد رضا
Comments
Post a Comment