موٹاپا

السلام علیکم 

Ishfaq Jutt بھائ نے درخواست کی اس موضوع پر لکھیں ۔ 

فربہی(موٹاپا)

 تعمیل حکم کےلۓ چند باتیں اور موٹاپے کیلیۓ اپنا معمول مطب اور انتھائ آسان نسخہ.

ہر شے اعتدال کے ساتھ اچھی لگتی ھے,اسی طرح فربہی(موٹاپا)بھی جب حس سے تجاوز کرجاۓ تو اس میں بھت سی خرابیاں پیدا ہو جاتی ھیں.
چونکہ یہ مرض ترقی کرنے کے بعد معلوم ھوتا ھے  اسلۓ عسرالعلاج ھوتا ھے,شدید فصد واسہال و قوی استفراغات وغیرہ مریض کو زیادہ کمزور کر دیتے ھیں.
فربہی جسم انسانی کیلیۓ ایک قید ھے کہ اٹھنا بیٹھنا چلنا پھرنا دیگر کام کاج کرنا انتھائ دشوار معلوم ھوتا ھے,مردوں میں انزال کے وقت منی کم مقدار میں نکلتی ھے قوت باہ میں کمی ہو جاتی ھے, فربہ عورتیں کم حاملہ ھوتی ھیں اور اگر ھو بھی جائیں تو حمل ساقط ھوجاتا ھے اولاد کمتر اور انتھائ کمزور پیدا ھوتی ھے, عزیزو!فربہ عورتیں بطی الانزال    ھوتی ھیں, غرض موٹاپا اس شخص کو لاحق ھوتا ھے جسکامزاج سرد اور حرارت عزیزی
 ضعیف ھو,
حکیم نعمان جاوید
واللہ اعلم

دوستو اب آتے ھیں علاج کی طرف تو چند باتیں یھاں بھی زھن میں رکھیں,
مریض کو یہ ھدایات ضرور دیں کہ وہ صبح کے اوقات میں  تیزی کے ساتھ نصف گھنٹہ پیدل چلے,,پانی زیادہ استعمال کرے,بھوک کے وقت سخت کام کرے,نیند اعتدال سے لے اور فاسٹ فوڈ ہرگز استعمال نہ کرے اب آتے ھیں نسخہ کی طرف جو با پرھیز استعمال کرنے سے کم وقت میں زیادہ فائدہ مند ھے
نانخواہ
بادیان
زیرہ سیاہ
برگ سداب 
ہر ایک 2+2تولہ
بورہ ارمنی
لک مغسول 
6+6ماشہ
تمام اجزاء کا سفوف بنالیں اور ½1 ماشہ صبح و شام آب سادہ کے ھمراہ نوش فرمائیں وزن گھٹائیں اور اس نا چیز کو دعاؤوں میں ضرور یاد فرمائیں
 
کاپی پیسٹ حضرات سے انتھائ ادب سے التماس ھیکہ اپنا قیمتی وقت اگر مطالعہ میں صرف کریں تو یہ مٹی بڑی زرخیز ھے ساقی.

طالب دعا:
نا چیز حکیم نعمان جاوید 
سلطانی دواخانہ رجسٹرڈ 

Hakeem Noman Javed

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)