حب عنبر مومیائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ گرمیون مین بھی سردی لگنا ۔۔۔۔۔۔۔
آج بھی ایک میسج آیا ھوا تھا اس سے پہلے بھی چند ایک میسج میرے پاس اسی مرض کے سلسلے مین تھے
دراصل جس شخص کی اپنی حرارت عنصریہ اصلیہ کم ھو جاۓ تو اس کو ھر موسم مین سردی لگتی ھے ایسے حضرات کو بلا لحاظ موسم ٹھنڈ محسوس ھوتی ھے جسم کا درجہ حرارت بالعموم کم ھی رھتا ھے جن لوگون نے بلاوجہ اعصابی ادویہ ۔۔یا اینٹی بائیوٹک ادویہ یا مبردات کھاۓ ھون تو لازمی ان کی قوت مدافعت یعنی ایمونیٹی پاور کمزور ھو جایا کرتی ھے حرارت بدنیہ درحقیقت قوت مدافعانہ ھوتی ھے ۔بدن مین وقوع پذیر ھر کیمیائی عمل حرارت پیدا کررھا ھے ۔۔۔ تمام استحالاتی اعمال اور جملہ حرکات بدنیہ حرارت پیدا کررھی ھوتی ھین اب ان کو مفید حیات اور زندگی بخش حیات یعنی وہ بیکٹیریا جو بدن انسانی کے لئے فائدہ مند ھوتے ھین اب ان کو جراثیم کش یعنی اینٹی بائیوٹک دوائین دے دے کر تباہ برباد یا فنا کردیا جاتا ھے
اب ایسے بندے کو ھروقت کچے کچے پسینے آتے رھتے ھین اور جسم ٹھنڈا رھتا ھے اور حرارت زئل ھوتی رھتی ھے ۔ اب اندرونی طور پر حرارت پیدا کرنے والے مدافعانی مواد کی پیدائش و افزائش بند ھو جاتی ھے
اب علاج کی صورت مین عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی مقویات سے اندرونی حرارت پیدا کرنے کی تدبیر کرنی چاھیے اس مقصد کے لئے حب فولادی ۔۔مقوی خاص ۔ جوارش نمبر3 ۔ حب عنبر مومیائی ۔ حب جواھر مہرہ ۔۔ حب جواھر ۔۔ حب اذراقی عنبری ۔۔ حب عنبر مشکی استعمال کرنی چاھیے۔ اب ان کے نسخہ جات کئی دفعہ لکھے جا چکے ھین پھر بھی لکھے دیتا ھون
مقوی خاص۔۔۔ازراقی مدبر 30گرام۔۔کشتہ فولاد 40گرام۔۔ رائی 120گرام پیس کر نخودی حب بنا لین 1تا2گولی 3بار دے سکتے ھین
حب فولادی۔۔۔کشتہ فولاد 10گرام ۔ دارچینی 30گرام ۔ بالچھڑ 40گرام پیس کر 500ملی گرام والے کیپسول بھر لین 3دفعہ 1کیپسول دے لین
جوارش نمبر3 ۔۔ لونگ دارچینی ۔جائفل ۔ جاوتری۔۔ اسپند۔ازراقی مدبر ۔ فلفلدراز ۔ سنبل الطیب ۔ خولنجان ۔ برابروزن پیس کر 3گنا شہد ملا کر معجون بنا لین 2تا5گرام حسب ضرورت 2دفعہ کھلا دین
حب جواھر مہرہ ۔ زہر مہرہ خطائی 10گرام ۔ مروارید ناسفتہ7گرام۔ بسد7گرام ۔ کہرباشمعی7گرام۔۔ لاجورد مغسول7گرام ۔ یاقوت سرخ 7گرام ۔ یاقوت کبود 7گرام ۔ یاقوت اصفر 7گرام ۔ یشب سبز 7گرام ۔ زمرد اخضر 7گرام ۔ عقیق سرخ 7گرام ۔ورق نقرہ 7گرام ۔ مصطگی رومی 7گرام ۔ ورق طلا ساڑھے 3گرام ۔ جدوار ساڑھے3گرام ۔ نارجیل دریائی ساڑھے تین گرام ۔ عنبر اشہب ساڑھے3گرام۔کستوری خالص ساڑھے3گرام۔ مومیائی خالص ساڑھے3گرام۔ دو ھفتے روح گلاب مین کھرل کرین بس تیار ھے 2تا4چاول برابر ھمراہ عرق گلاب وسونف ایک دفعہ دین
اگر آپ اتنا قیمتی علاج نہین کر سکتے تو کم سے کم دوالمسک جواھردار ھمدرد کی لے لین اور ساتھ جوارش جالینوس اپنی تیار شدہ لے لین اب یہ 200 ۔۔200 گرام لے کر ان کو ملائین اور ان مین زعفران 4گرام کھرل کردہ درعرق گلاب اور 20عدد ورق طلاء شامل کرکے چمچ چمچ دن مین تین دفعہ ھمراہ جوشاندہ تیزپات ماشہ۔۔ اجوائن دیسی ماشہ ۔ پودینہ ماشہ ایک کپ جوشاندہ بنا کر اس کے ساتھ دین چینی کی جگہ جوشاندے مین شہد ڈالین ۔
مزید نسخہ جات اس لئے نہین لکھے آپ دوستون سے بن ھی نہین سکتے صرف بطور نمونہ حب جواھر مہرہ یا صرف جواھر مہرہ کا نسخہ لکھ دیا ھے وہ بھی آپ حضرات سے نہین بن سکتا تو باقی کاکام ھے ھی مشکل
بس اسی پہ اکتفا کرتے ھین مشکل اور قیمتی دوائین لکھنے سے ھمیشہ گریز اسی لئے کرتا ھون کہ آپ صرف پڑھ سکین گے بنا نہین سکین گے
نوٹ ۔۔ دوسوالون سے ھمیشہ گریز کیا کرین جو ھر پوسٹ مین نظر آتے ھین ایک سوال آتا ھے کیا شوگر والے استعمال کر سکتے ھین دوسرا سوال کیا بلڈ پریشر والے یہ دوا استعمال کر سکتے ھین یہ دونون قسم کے مریض ھمیشہ ھر دوا اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کیا کرین اب نہ یہ علم ھوتا ھے بلڈ پریشر بندے کا کس وجہ سے اپ ھے نہ شوگر کا علم ھوتا ھے کہ کونسی نسل کی شوگر کا آپ پوچھ رھے ھین بس سوال داغنا فرض عین سمجھتے ھوۓ کیا جاتا ھے جو سراسر غلط ھوتا ھے براہ کرم پرھیز کیا کرین
Comments
Post a Comment