معجون نوبہار

معجون نوبہار
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ معجون نوبہار کا ہے معجون نوبہار  معجون آرد خرما  قدیم و جدید کا حسین امتزاج ہے جو اضافہ شدہ ہے بلاشبہ یہ معجون طب یونانی کی مایہ ناز دواؤں میں شمار ہوتی ہے  بہترین اور مجرب رزلٹ کی حامل یہ دوا اپنی افادیت منوا چکی ہے اگر خالص اور مکمل اجزاء سے اس دوا کو تیار کیا جائے تو بہت سی ادویات اس کے مقابلے میں ہیچ نظر آتی ہیں۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔گوکھرو 100 گرام۔گوند کیکر اصل بریاں در دیسی گھی گاؤ۔ 125 گرام۔نرچھوہارا۔250 گرام۔ آردسنگھاڑا 250 گرام۔ مغز بادام گڑ بندی۔75 گرام۔مغز فندق۔50 گرام مغز پنبہ دانہ تازہ باسی نہ ہو۔50 گرام۔قرنفل 6 گرام۔جلوتری۔3 گرام۔مغز جاہفل۔3 گرام۔عقر قرحا اصل ایک نمبر کوالٹی والا۔12 گرام۔سعد کوفی۔25 گرام۔شہد اچھی کوالٹی والا تمام ادویات سے 3 گنا زیادہ۔
تمام مغزیات کو ہاون دستے میں کوٹ کر باریک کرلیں گرانیڈ میں پسائی نہیں کرنی  باقی ادویات کو شہد کے علاؤہ گرانیڈ میں پس لیں اور تمام ادویات کو مکس کر لیں شہد کا قوام بنا کر تمام ادویات شامل کر دیں اور دوا کو محفوظ کر لیں۔
ایک ایک چمچ چائے والی صبح شام خالی پیٹ ہمراہ دودھ استعمال کریں۔
یہ دوا ان لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے جو اپنے ہاتھوں اپنی جوانی برباد کر بیٹھے ہیں۔
یہ دوا جریان احتلام سرعت انزال اور ذوکات والوں کے لیے بے بہا نعمت ہے لیسدار قطروں کے اخراج کو روکتی ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے جن کو وقت بے وقت قطرے آتے رہتے ہیں کمر درد کے لیے بہترین دوا ہے اسی لیے جریان والے مرد اور لیکوریا والی عورتوں کے لئے چوٹیوں کی دوا ہے گردہ و مثانہ کو طاقت دیتی ہے اور بار بار پیشاب آنے کو روکتی ہے
الحمدللہ رب العالمین 100 پرسنٹ رزلٹ کی حامل یہ دوا اپنی کامیابی منوا رہی ہے۔
بناہیں اور فاھدہ حاصل کریں
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)