روغن اکسیر اعظم
روغن اکسیر اعظم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین
آج کا نسخہ دردوں کے حوالے سے ہے ایک بہترین قسم کے روغن کا جو ہر قسم کے درد پر کام کرتا ہے یہ روغن بیرونی علاج ہے آپ نے بہت سے روغن بنا کر استعمال کیے ہوں گے ایک بار یہ روغن بھی استعمال کر کے دیکھیں
سب سے پہلے ہم آتے ہیں اپنے نسخے کی طرف بنانے کے طریقے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ ۔ کٹھ تلخ ۔50 گرام ۔پھکٹری سرخ ۔ 50 گرام ۔ آنبہ ھلدی ۔ 50 گرام ۔ السی ۔50 گرام ۔رتن جوت ۔25 گرام ۔ تیل تل اصل ایک نمبر کوالٹی والا ۔ 500 گرام ۔ پانی ڈیرہ کلو ۔
پہلی چاروں ادویات ماسوائے رتن جوت کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور پانی میں بھگو دیں کم از کم دو گھنٹے پڑا رہنے دیں اس کے بعد آگ پر چڑھائیں اور جب پانی آدھا کلو رہ جائے تو آگ سے اتار لیں اور چھان لیں اس کے بعد اس پانی میں تیل شامل کریں اور دوبارہ آگ پر چڑھائیں آنچ بلکل ہلکی رکھیں جب صرف تیل رہ جائے پانی خشک ہو جائے تو آگ سے اتار لیں اور رتن جوت باریک پیس کر شامل کریں اور ایک آدھ دن پڑا رہنے دیں اس کے بعد چھان لیں اور کسی کانچ کی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں ۔
فوائد ۔ پرانے جوڑوں کے درد جو کسی بھی دواء سے ٹھیک نہ ہو رہے ہوں ان پر مالش کریں گھنٹوں کندھوں گردن کے پٹھوں کے درد پسلیوں کے درد انگلیوں کے درد ہاتھ پاؤں مڑ گئے ہوں حرکت دینے سے شدت کا درد ہوتا ہو ہڈی کا درد ٹوٹی ہوئی ہڈی کے درد چوٹ کے درد کمر کے پرانے درد پیچیدہ درد جھکنے سے ہونے والا درد معذور بچے مرد عورت جن کے بازوؤں ٹانگیں سوکھ گئے ہوں ایسے مریض جو جوڑوں کے درد کا شکار ہوں اور چارپائی پر ہوں ان تمام امراض کے لیے نہایت ہی مجرب تیل ہے
طریقہ استعمال اس تیل کی مالش صبح و شام زور دار ہاتھوں سے کریں یہاں تک کہ تیل جذب ہو جائے دوران مالش جسم کو ہوا نہ لگنے دیں متواتر کچھ عرصہ کے استعمال سے مکمل طور پر مریض ٹھیک ہو جاتا ہے ۔
اپنے تمام ساتھی حکماء کرام سے گذارش کروں گا کہ اس نسخے کو بناہیں اور خدمت خلق کریں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شئیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment