جوارش آملہ سادہ

جوارشِ آملہ سادہ

فوائد: ضعف ہضم کو دور کر کے معدہ کو تقویت بخشتی ہے ۔  جوارشِ آملہ معدہ کو قوّت دیتی ہے، معدہ سے فاسد بخارات اٹھنے بند کر دیتی ہے یعنی تبخیر معدہ کو روکتی ہے ۔
دل کی بڑھی ہوئی حرارت کو کم کر کے  اختلاج کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔  اور صفراوی دستوں جو عام طور پر سخت گرمیوں میں لاحق ہوا کرتے ہیں ان کو بند کرتی ہے۔
ضعف دماغ کو بھی فائدہ مند ہے ۔

نسخہ ھوالشافی:
آملہ خشک گٹھلی دُور کردہ 8 تولہ، چینی 1 سیر۔ آملہ کو ایک لیٹر گائے کے دودھ میں 24 گھنٹے تر رکھیں۔ بعد ازاں آملہ کو دھو کر دوسرے پانی میں جوش دے کر مل کر چھان لیں اور اسی پانی میں چینی شامل کر کے جوارش کا قوام بنائیں۔ بس یہی جوارش آملہ تیار ہے ۔ 

مقدار خوراک:
جوارشِ آملہ 7 گرام صبح و شام عرقِ گاؤزبان یا پانی کے ساتھ کھائیں، 
ضعف دماغ کیلئے عرق گاؤزباں کے ساتھ استعمال کریں ۔ 
دیر ہضم اور بادی غذا سے پرہیز رکھیں۔ (کنز المرکبات)
✿✿نوٹ
 پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز ،بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔  
مجربات نسخے کے لیے پیج کو لائک کریں۔ 
کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں-

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)