درد معدہ
﷽
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
درد معدہ کی دوسری قسم ہے سوداوی یعنی عضلاتی یا مزید آسان الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ یہ درد معدے میں حد سے زیادہ تیزابیت پیدا ہوجانے کی وجہ سے ہوتی ہے اب جب ہم اس تیزابیت کو ختم کریں گے تو درد بھی نہیں رہے گا
یہ درد کیوں ہوتا ہے یا یہ تیزابیت کیسے پیدا ہوتی ہے تو دوستو آپ کو غور کرنا ہوگا اپنی خوراک پر کہ ہم زیادہ تر کس قسم کی چیزیں کھا رہے ہیں اگر ہماری غذا میں کھٹی ترش چیزوں کا استعمال زیادہ ہے یا مچھلی اور بڑا گوشت زیادہ کھاتے ہیں یا انڈے دہی بھلے فروٹ چاٹ کوک پیپسی تیزپتی والی چاۓ ہماری روٹین میں شامل ہے تو سمجھ لیں آپ کو جو درد ہو رہا ہے وہ بوجہ تیزابیت خشکی و گیس ہے اور ایک خاص پواٸینٹ کی طرف بھی اشارہ کر دوں جسم میں خشکی تیزابیت اور گیس کا بڑھنا بوجہ کثرت جماع و کثرت اخراج مادہ تولید بھی ہوتا ہے
یا جو لوگ نشہ کرتے ہیں شراب بھنگ افیون یا سگریٹ نوشی وہ بھی اس درد کا شکار ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات کھانا وقت بے وقت یا حد سے زیادہ کھا کر بدہضمی کروا بیٹھنا بھی اس درد کا سبب ہوا کرتا ہے
دوستو میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم یہ چیزیں کھانا ہی چھوڑدیں ہاں نشہ ضرور چھوڑیں لیکن جب درد معدہ ہو تو غور کریں اگر ان اشیا کے کثرت استعمال کی وجہ سے درد ہے تو یہ تیزابیت کی وجہ سے ہے اور اس کا بہت ہی آسان علاج یہ ہے کہ جب تک درد ہے تب تک ان چیزوں سے پرہیز کریں اور درج ذیل قہوہ پی لیں
گیارہ پتیاں تازہ پودینہ ایک چٹکی اجواٸن دیسی ایک پتہ تیزپات اور ایک آدھا انچ کے برابر ٹکڑا ادرک لے کر سابقہ طریقہ کے مطابق قہوہ تیار کریں ایمر جنسی میں ہر آدھ گھنٹے بعد جبکہ نارمل حالت میں صبح دوپہر شام شہد خالص ڈال کر استعمال کریں ان شاء اللہ شفا نصیب ہوگی۔
نسخہ بنانا ہو تو انہی تین چیزوں کو برابر وزن لے کر اس میں راٸی شامل کرکے سفوف بنالیں دن میں تین یا چار بار لیں
قبض ہو تو سنامکی شامل کرلیں
والسلام
..........طبیب محمد بلال............
Comments
Post a Comment