مطب کامل جوارش شاہی ، جوارش زرشک

,,,,,,,مطب کامل ,,,,,,,
,,,,,,, جوارش شاھی ,,,,,,,
کل میری پوسٹ پہ فرمائش تھی کہ جوارش شاھی کا نسخہ لکھ دون  پہلے صرف نسخہ لکھنے کا ارادہ تھا پھر اس پہ تحقیقی مضمون لکھنے کا فیصلہ کیا تو پڑھین جو نسخہ عام طور پہ استعمال کیا جاتا ھے سستا سمجھ کے آنکھین بند کر کے بنایا جاتا ھے تاکہ کم خرچ اور بالا نشین ھو یاد رکھین فوائد مین کبھی بھی بالا نشین نہ ھو گا اب دیکھین دوائین اس نسخہ مین مندرجہ ذیل ھین 
مربہ سیب ,,مربہ گاجر,,, زرشک ھر ایک 50گرام مربہ آملہ سو گرام الائچی خورد بیس گرام بس ادویات اور مربہ جات باریک پیس کر ملا لین اور تھوڑا شیرہ سیب ملا کر جوارش بنا لین بس اتنا ھی ھے فوائد مین نیند نہ آنا بلڈ پریشر اور اختلاج قلب مین فائدہ مند ھے اب تحقیق شدہ نسخہ ملاحظہ ھو 
مربہ سیب پچاس گرام مربہ آملہ  سو گرام کشنیز خشک بیس گرام الائچی خورد بیس گرام صندل سفید بیس گرام گل سرخ بیس گرام زرشک شیرین پچاس گرام مربہ گاجر سو گرام سہہ چند قوام جس مین ایک حصہ شیرہ سیب ایک حصہ شیرہ آملہ اور ایک حصہ شہد ھو اب سب دوائین اور مربہ جات پیس کر اس تیار شدہ قوام مین معروف طریقہ سے جوارش بنا لین اگر صفرا کی زیادتی سے ضعف قلب ھو تو اس کے کھاتے ھی صفرا کو بلغم بدل دیتی ھے خشکی کی وجہ سے نیند نہ آنا ضعف قلب گھبراھٹ بے چینی وغیرہ جیسے عوارضات کو کھاتے ھی آرام آتا ھے تبخیر معدہ خفقان قلب اور مالیخولیا کے لئے بہت ھی مفید ھے مین اسی طریقہ سے تیار کرتا ھون تھوڑی مہنگی ضرور پڑتی ھے صندل کی وجہ سے لیکن فائدے بھی تو پہلے والے نسخہ سے دو چند ھین

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)