حب معدہ خاص
السلام علیکم
رمضان کریم مبارک
حب معدہ خاص
ماہ مبارک میں بھت سے دوستوں کو غذائ بداعتدالی سے معدہ کے مسائل ہوجاتے ہیں۔یہ گولیاں الحمدالله نظام ہضم کیلیۓ پیام شفاء ہیں۔
امراض معدہ گیس بدہضمی پیٹ درد کھٹی ڈاریں اپھارہ دل متلانا قبض سینے کی جلن بھوک نہ لگنا و نظام ہضم کی مکمل اصلاح کیلئۓ بھترین مجرب قدیمی نسخہ جوکہ معدہ کے امراض میں بھت مفید ہے ۔ آپکی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔
سونف — 50 گرام
اجوائن — 25 گرام
زیرہ (سفید) — 25 گرام
ہیرا ہینگ خالص ایک نمبر (کھانے والی) — 5 گرام
کالی مرچ — 10 گرام
پودینہ خشک — 20 گرام
الائچی سبز 5گرام
کشنیز 10گرام
ریوندخطائ صاف تازہ 10گرام
آملہ مصفی 10گرام
نمک سیاہ — 10 گرام
مصری یا شہد (حسبِ ضرورت)
تمام خشک اجزاء کو اچھی طرح صاف کرکے ہلکا سا بھون لیں (سوائے نمک اور مصری اور ریوند خطائ کے ، ان کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔
مصری یا شہد ملا کر نیم سخت گولیاں بنا لیں (چنے کے دانے کے برابر)۔
گولیوں کو کسی خشک بوتل میں محفوظ کر لیں۔
کھانے کے بعد ایک ایک گولی پانی کے ساتھ کھائیں۔
بدہضمی، گیس اور تیزابیت کو فوری آرام دیتی ہے۔
بھوک میں اضافہ کرتی ہے۔
معدے کو طاقت دیتی ہے اور قبض نہیں ہونے دیتی ہیں۔
اللهﷻ تمام بیماروں کو کامل شفاء عطاء فرماۓ۔ آمین
والسلام
حکیم نعمان جاوید
سلطانی دواخانہ رجسٹرڈ
Comments
Post a Comment