جوارش شاہی ، معدہ کا درد ، لوز موشن ، گیس
معدے کی گیس (جوارش شاہی):
فوائد:
معدہ کی گیس، مالیخولیا، بلڈپریشر، بھوک نہ لگنا، سینے کی جلن،پیشاب کا جل کر آنا، پیشاب کا قطرہ قطرہ آنا اور قبض کی شکایت کو دُور کرتا ہے۔
نسخہ:
مربہِ گاجر، مربہِ سیب، مربہ آملہ ہر، مربہِ ہرڑ گٹھلیاں نِکال کر ہر ایک 120 گرام، مصطگی، الائچی خورد ہر ایک 24 گرام، طباشیر، سنگدانہ مرغ ہر ایک 36 گرام، الائچی کلاں، آلوبخارا، زرشک ہر ایک 60 گرام، ورقِ چاندی 30 عدد سب کو الگ الگ کوٹ چھان کر مِکس کریں اور مصری ہموزن مِلا کر معجون بنائیں۔
خوراک:
ایک چمچ کھانے والی صبح و شام خالی پیٹ ہمراہ نیم گرم دودھ چھ ماہ تک کھائیں، انشاءﷲ پھر گیس نہ ہوگی۔
لوزموشن، معدے کا درد اور گیس:
نسخہ:
تیزپات، اجوائن، رائی ہر ایک 50 گرام باریک سفوف بنائیں۔
خوراک:
دن میں چار بار ہمراہ پانی تین چار گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد کھائیں بہت مفید ہے۔
Comments
Post a Comment