اکسیر معدہ ( معدہ کہ تمام امراض کہ لیے مفید و موثر)
اکسیر معدہ ( معدہ کہ تمام امراض کہ لیے مفید و موثر)
یہ نسخہ خاص برسوں سے خراب نظام ھضم کو درست کرتا ھے ترش ڈکاریں،قے متلی،پیٹ درد،سینے کی جلن گیس بد ھضمی،اپھارہ، سوزش معدہ ،کہ لیے مفید و موثر ھے
ایسے عسر العلاج مریض جو ورم معدہ السر معدہ تبخیر معدہ میں مبتلا ہوں اس نسخہ سے فایدہ اٹھانیں۔ تیزابیت معدہ سے بننے والے یورک ایسڈ کا خاتمہ کر کہ دردوں سے نجات دیتا ھے ۔کثیر الریاحی کہ ایسے مریض جو بعد از اجابت بھی فراغت محسوس نہ کرتے ھوں چند خوراکوں سے افاقہ محسوس کریں گے۔ دردمعدہ، فم معدہ،ھچکی، نفخ،قراقرمعدہ، کہ لیے یہ لاجواب اکسیر کافی عرصہ سے خاندان میں رایج ھے ۔ معدہ سے منسلک ھر قسم کہ عارضہ کہ لیے یہ نسخہ خاص نسخہ کیمیا ھے ،حکما کہتے ھیں اگر معدہ درست نھی تو کشتہ سونا چاندی ہیرا سب بے کار ھیں پس کسی بھی دوا کہ آغاز سے قبل اگر یہ اکسیر معدہ استعمال کروا دی جائے تو خاکستر بھی سونا جیسے رزلٹ دیتی ھے ۔حدیث نبوی ھے معدہ تمام امراض کا گھر پس علاج کا آغاز اس سے کرو اگر یہ درست ہو جائے تو باقی امراض خود بخود درست ہو جانیں گے ۔ اکسیر معدہ کا یہ نسخہ ان ہی اصولوں کہ عین مطابق ھے۔عرصہ دراز سے عوارضات معدہ میں مبتلا ایسے تمام افراد جو انگریزی گولیاں کیپسول نہار منہ اور بعد از غذا کھا رھے ھیں ان کی خدمت میں یہ نسخہ حکیم حیدر علی روحانی کی طرف سے تحفہ خاص ھے کہ چند یوم میں ھی مرض ختم ہو کر معدہ پھولوں کی طرح خوشبو دار اور ھلکا ہو جائے گا ۔نسخہ درج ھے حکما بھی اس سے استفادہ کریں۔ مطب کہ لیے لاجواب با کمال تحفہ ھے ھر دوا کہ ھمراہ دیں اور دوا کی تاثیر میں بھر پور اضافہ دیکھیں۔
لونگ،پودینہ،الایچی خورد،الایچی کلاں،کچور،سنگ دانہ مرغ،نوشادر،گلسرخ،کلونجی،سنامکی،انار دانہ،فلفل دراز اجواین چہار ، کافور مشکیہ ،ست لوبان 1 تولہ ست پودینہ 1/2 تولہ ست اجوین 1/2 تولہ روغن لونگ20 بوند روغن سفیدہ 20 بوند ۔
تمام اجزا 3تولہ کہ حساب سے سفوف کریں اور بعد از سفوف گل مدار تازہ 4 تولہ ملا کر دوبارہ سفوف کریں اور آخر پر ست و روغنیات ملا کر یکجان کر کہ محوظ ھوا اور روشنی والی شیشی میں محفوظ کر لیں ۔
مقدار خوراک 2 گرام ھمراہ آب لیں
نوٹ امراض معدہ سے بچنے کہ لیے کھانہ فقط بھوک لگنے پر کھانیں ھر نوالہ 40 بار چبا کر کھانیں کھانے سے 30 منٹ پہلے پانی پنیں دوران کھانہ یا بعد میں پانی مت پنیں
پانی صاف شفاف اور مٹی کہ برتن کا استعمال کریں
صدقہ ھر بلا کو ٹال دیتا ھے دعا دوا دونوں لازم ھیں
خدا تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائے
سب کہ لیے دعا گو حکیم حیدر علی روحانی
خدام خانقاہ آل روحانیہ چشتی نورانیہ
Comments
Post a Comment