عجوہ انرجی بوسٹر
عجوہ انرجی بوسٹر *اک خودساختہ عجیب چیز کے ساتھ حاضر ھوں یہ مرکب پاکستان کی پہلی لیبارٹری ٹیکنیشن مادام سیدہ اختر عارفہ سیدہ کو پہلے ھدیہ کر چکا ھوں اپنے فوائد کے اعتبار سے لاثانی چیز ھے بتوسل حکیم ثاقب محمود مرزا ( سپین ) جمشید صاحب ( جرمنی ) کے حکم پر بنایا تو نسخہ ری پوسٹ کر رھا ھوں && مجرب المجرب && یہ نسخہ نوجوانوں کے مسائل اور عمر کے ڈھلنے کے اثرات کو روکتا ھے گبھراھٹ دل کا پھڑکنے اعضا شکنی کے عمل کو روکتااور بیک وقت عضاے رئیسہ و شریفہ کو تقویت دیتا ھے چہرے پر خون کی لالیاں دوڑا دینا اس کا ادنی کمال ھے اور مرد اور عورت کے لیے یکساں مفید ھے نسخہ پیش خدمت ھے مربہ ھڑیڑ 250 گرام , مربہ آملہ,300 گرام ,مربہ گاجر 100 گرام ,مربہ سیب 150 گرام , زرشک شیریں 50 گرام ,گل سرخ بہاری گرہ دور کردہ 30 گرام , دارچینی ,کشنیز, بادرنجبویہ, اشنہ, گل گاوزبان, طباشیر نقرہ, نارجیل دریائ (بعض احباب کا فرمانا ھے کے پیسنا ناممکن ھے , جوابا عرض ھے من جد وجد ) , زہر مہرہ خطائی,کہربا, ھر اک 10 گرام بہمن سرخ , بہمن سفید,آملہ خشک ھر اک 20 گرام آلوبخارہ 70 گرام, تخم خرفہ , بسد, یشب , زمرد,جدوار خطائی مروارید اور عقیق ھر اک 5 گرام , عرق گلاب 60 مل زعفران و عنبر ھر اک 5 گرام ورق نقرہ کبیر 100 عد د , کلونجی 50 گرام اور جو شیریں 100 گرام شھد خالص 250 گرام نوٹ جواھرات کے کشتہ جات استعمال فرمائیں خشک ادویات کا سفوف بنا لیں اور بعد ازاں عنبر اور زعفران کو عرق گلاب میں کھرل کر لیں اور مربہ جات کو صاف کر کے یک جا ن کر لیں یاداشت عجوہ کی گٹھلی اور نارجیل کو صبر اور حوصلے کے ساتھ سفوف بنا کر کپڑ چھان کریں اور سب سے آخر میں شھد شامل کر لیں لیں جی نسخہ تیار ھو گیا 5 گرام صبح و شام ھمراہ دودھ استعمال کریں اور 10 دن کے بعد دیکھیں کے قدرت والے نے کیا کرم فرما دیا ھے , منفی کمنٹس کرنے والے احباب اعراض فرمائیں , بصورت دیگر احباب کی علمی اور اخلاقی لیاقت عیاں کی جائے گی ,جبکہ علمی نقد کو عزت دی جاے گی- ابن طب ظھور احمد رضا
Comments
Post a Comment