سرفین گولیاں

سرفین گولیاں 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب
امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
محترم دوست و احباب موسم ایک دم تبدیل ہو رہا ہے اور اس موسم میں گلے کی خراش اور جکڑن کے مریض کثرت کے ساتھ مطب پر آ رہے ہیں یہ جو نسخہ آپ دوستوں کے ساتھ شیر کر رہے ہیں دو سال سے زیر استعمال ہے انہتائی مفید اور بہترین رزلٹ کا حامل ہے 
یہ نسخہ ہمارے ایک معالج دوست حکیم بدر انجم کے ذریعے ملا ہے حکیم بدر انجم ہمارے بہت اچھے دوست و حکیم تھے جو اب اس دنیا فانی میں نہیں رہے اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے آپ ایک اچھے دوست اور بہت ہی اچھے معالج تھے۔
آپ تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ حکیم بدر انجم کی مغفرت کی دعا فرما دیجیے گا کہ جانے والے کے لیے اس سے بڑا کوئی تحفہ نہیں۔
سرفین گولیاں چوسنے والی گولیوں کی شکل میں بنائی جاتی ہیں مقصد یہ ہے کہ منہ کے اندر دوا زیادہ سے زیادہ رہے بہترین اور مجرب نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر ہے اپنے تمام حکماء دوستوں سے گذارش کروں گا کہ اس نسخے کو بنا کر رزلٹ لیں اور مطب کی زینت بناہیں۔
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔ ملٹھی۔تخم السی۔رب السوس۔ سونف۔ گوند کیکر۔ سب اجزاء 10+10 گرام۔ شکر تیغال 6 ماشہ۔فلفل دراز۔4 ماشہ۔ روغن سونف 60 بوند ۔چینی 70 گرام۔
ضروری نوٹ۔ روغن سونف نہ ملے تو ست پودینہ 2 گرام شامل کر لیں لیکن روغن سونف بہتر ہو گا
شکر تیغال کے اندر جالا ہو گا اس کو لازما نکالنا ہے۔
تمام ادویات کا سفوف بنا لیں اور اگر روغن سونف مل جائے تو روغن سونف کی مدد سے گولیاں بنا لیں نہ ملے تو ست پودینہ شامل کریں اور پانی کی مدد سے جنگلی بیر برابر گولیاں بنا لیں۔
دن میں تین سے چار بار ایک گولی منہ میں ڈال کر چوستے رہیں۔
بچے بڑے بوڑھے بوڑھیاں سب کے لیے مفید ہے مرض کی شدت میں دوا کی مقدار کا وقفہ کم کیا جا سکتا ہے۔
فواہد۔نزلہ زکام کھانسی گلے کی خراش گلے کی کچ کچ گلے کا بھاری پن آواز کا بھاری پن گلے کا بیٹھ جانا قاری اور نعت خواں سٹیج پر پڑھنے اور بولنے والوں کے لئے بہترین اور مجرب دوا ہے۔
دمہ کے مریض جنکا سانس تنگ ہو جاتا ہے اگر وہ اس دوا کو لگاتار کچھ عرصہ استعمال کریں تو مرض پر بہت حد تک قابو پانے میں مدد ملتی ہے
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر لیں تاکہ محبتوں کا یہ کاروان چلتا رہے آپ کو بہترین ادویات کی ویڈیو چینل پر دیکھنے کو ملتی رہیں گیں ان شاءاللہ تعالیٰ

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)