مہا یوگ راج گوگل المعروف کشتہ جات والا یوگراج گوگل
مہا یوگ راج گوگل
المعروف
کشتہ جات والا یوگراج گوگل
پچیدہ امراض کا آسان اور سستا حل
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ
احباب کیسے ہیں آپ ۔گزشتہ دنوں ایک دوست جناب
اظہر حسین صاحب
کی دعوت پر رحیم یارخان جانے کا اتفاق ہوا
فی نفسہٖ ایک خوبصورت علاقہ ہے ۔لیکن گرمی بہت شدید ہے ۔وہاں پر بہت سے احباب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا
یہاں پر بالخصوص حکیم محمد ظفر صاحب کا ذکر کرنا چاہوں گا ۔موصوف حکیم صاحب بیک وقت تشخیص ۔تجویز ۔اور دوا سازی پر مہارت تامہ کے حامل طبیب ہیں
اللہ کریم ان کے علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے ۔
محترم اظہر حسین صاحب کی معیت میں قریبی بستی باغ و بہار میں ایک مریض دیکھنے گئے ۔یہی وہ مریضہ ہیں جن کے لیے سفر کی صعوبتیں برداشت کیں ۔
اللہ کریم انہیں شفائے کلی عطا فرمائے ۔اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی بیٹی کو اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
خیر حکیم ظفر صاحب کی معیت میں ان کے لیے مذکورہ نسخہ تجویز کیا گیا ۔
مناسب سمجھا کے نسخہ مع فوائد نقل کر دیا جائے
یہ نسخہ طب قدیم یعنی آیورویدک نسخہ ہے
اور کوبراج جگن ناتھ جی نے اس نسخہ کی فارمولیشن کی
اک نظر فوائد پر
امراض مخصوصہ
جوڑوں کا درد
رِیح کا درد
پیشاب میں شوگر ۔مادہ منویہ ۔چربی ۔البیومن ۔
کمی حیض
خون کا خراب ہو جانا
رانوں کا جکڑا جانا
اعضآ کا سوکھ جانا
یوں سمجھ لیجیے کہ ایک قابل طبیب اسی ایک دوا سے قریب قریب پورا مطب چلا سکتا ہے
نسخہ نسخہ نسخہ
قدیم طرز پر ہی نسخہ لکھ رہا ہوں
زنجبیل
فلفل دراز
چویہ
پپلامول
پوسٹ چترک
ہینگ
اجمود
سرسوں
زیرہ سیاہ
تخم سنبھالو
اندر جو
پاٹھا
باو بڑنگ
گج
کٹکی
اتیس
ورچ
ہر اک 5 گرام۔
سفوف ترپھلہ 100 گرام
گوگل مصفی 150 گرام
کشتہ قلعی۔ چاندی ۔سکہ۔ فولاد ۔ابرک سیاہ ۔خبث الحدید اور رس سیندور ہر ایک 40 گرام
بدستور معروف
کالی مرچ سے تھوڑی بڑی گولی بنا لیجئے
خوراک 1+1 ھمراہ ادرک پودینہ سبز الئچی کے قھوہ کے ساتھھ
نصاب 90 یوم۔
ابن طب ظھور احمد رضا
Comments
Post a Comment