معجون اکسیر معدہ خاص

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ   اپ دوستوں کی خدمت میں اپنے مطب کا چلتا ہوا نسخہ جو اج کل کی ناقص غذاؤں کی وجہ سے ہونے والے امراض . . مثلا  . تبخیر معدہ  تیزابیت انتوں کی خشکی گیس ٹربل  دائمی قبض معدہ کی گرانی بھوک کی کمی معدہ کی خرابی کی وجہ سے چہرے کا بے رونق ہونا ایچ بی لیول کم ہونا  جسم  میں سستی ناطاقتی  کے لیے مجرب المجرب ہے  بنائیں اور اپنے مطب کی زینت بنائیں  انشاءاللہ مایوسی نہیں ہوگی  . . نسخہ حاضر خدمت ہے . . معجون اکسیر معدہ خاص  . .  اجزا  . سٹیپ ون  . . املہ خشک مصفی  ادھا کلو  . دودھ گائے خالص چار لیٹر  دیسی گھی ایک پاؤ  . . مغز بادام 125 گرام  . مغز پستہ 125 گرام  . مغز اخروٹ 125 گرام  . کاجو 125 گرام  . مغز چہار 125 گرام  . چرونجی 50 گرام   . چرونجی . اگر نہ ملے تو کوئی حرج نہیں  .  . . سب سے پہلے املہ مصفی  کو پاؤڈر کر لیں اور چار لیٹر گائے کے خالص دودھ میں ڈال کر کھویا تیار کریں کھویا  جب تیار ہو جائے تو دیسی گھی ڈال کر اچھے سے بھون لیں  . بعد از  . دو کلو چینی میں دو کلو پانی ڈال کر قوام بنائیں جب قوام تیار ہو جائے تو تیار شدہ کھویا اور مغزیات ڈال کر مزید پانچ منٹ اچھے سے پکنے دیں بس اپ کی معجون اکسیر معدہ خاص تیار ہے نیچے اتاریں ورق چاندی ڈالیں ٹھنڈا ہونے پر ڈبیوں میں ڈال لیں اپ کی انتہائی لذیذ انتہائی کارامد معجون اکسیر معدہ خاص تیار ہے  . مقدار خوراک ایک چمچ صبح ایک چمچ شام ہمراہ نیم گرم دودھ  .خود بھی کھائیں مریضوں کو بھی کھلائیں اور موج مستی منائیں  . حکیم مبشر حسین چوہدری فرام چشتیاں 03024991674 . . . . 
پریکٹیکل تیاری کیلیئے مکمل ویڈیو دیکھیں

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)