۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تریاق معدہ اور پتہ کی پتھری کی دوا ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ تریاق معدہ اور پتہ کی پتھری کی دوا ۔۔۔۔۔
آج رات کو سید عمران شاہ صاحب نے فون کرکے ایک سوال مزاج کے بارے میں کیا سوال مکمل ھونے پہ ایک منٹ میں ساری بات سمجھا دی فرمانے لگے جو بات تین چار سال سے سمجھ نہیں آرھی تھی بس ایک منٹ میں سمجھ آگئی دعا ھے اللہ تعالیٰ ان کا دل ودماغ طب کے حوالے سے روشنی سے بھر دے پھر ان کا دوسرا سوال پودینہ کے بارے میں تھا ساتھ ھی سوال پتہ پتھری کے حوالے سے تھا اب میں یہاں اپنے الفاظ اور طریقہ کار کے مطابق آپ کو بات سمجھاتاھوں اب جس کو بات سمجھ آگئی اسے ساری زندگی کام آئے گی جسے سمجھ نہ آئے وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی سمجھ بڑھانے کی دعا کرے
خیر بات تریاق معدہ کے بارے میں کرتے ہیں تریاق معدہ کانسخہ مندرجہ ذیل ھے
گندھک آملہ سار 200گرام
پودینہ خشک 200گرام
اجوائن دیسی 400گرام پیس کر سفوف بنالیں مزاج کے اعتبار سے غدی عضلاتی ھے 
درد معدہ ریاح عضلاتی درد امعا قے اسہال انتڑیوں میں بے چینی سوزش اور ورم کےلیے یورک ایسڈ کی زیادتی ریاح شکم اور اعلی درجہ کی مصفی خون بھی ھے یہاں تک کہ ماسخورہ تک اسی ایک دوا تریاق معدہ سے شفایاب ھوجاتاھے یہ دوا صرف تریاق معدہ ھی نہیں ھے بہترین قسم کی اینٹی بائیوٹک دوا بھی ھے دانت درد ھو یا خارش ھو یا زکام ھو ان سب امراض وعلامات میں آپ استعمال کرسکتے ھیں یہ ھے تریاق معدہ اب اگلی بات سمجھ لیں میری نظر میں یہ دوا تریاق معدہ دوا کی پہلی سٹیج ھے اب اجزاء بھی یہی ھوں لیکن دوا کو اس انداز میں بنایا جائے کہ انتہائی موثر ھوجائے اور مذید ایسے فوائد بھی اسی ایک دوا سے لیے جا سکیں جو پہلے لکھے گئے فوائد میں شامل نہیں ھیں ھاں یہاں ایک بات ضرور بتانا چاھوں گا زیادہ تر حکیم حضرات بھی اس دوا کو کچھ یون بناتے ھیں کہ بازار سے پودینہ اجوائن اور گندھک لیں گے اور جیسے خریدی ھے ویسے ھی لاکر دوا پیسنے والی مشین میں ڈال کر پیس لیں گے نہ صفائی کریں گے نہ کوئی چھان پھٹک اور نہ ھی یہ خیال رکھیں گے کہ اجزاء موثر رھے بھی ھیں یا بس پنساری کے پاس پڑے پڑے ھی ایکسپائر ھوچکے ھیں خریدتے وقت اجوائن اور پودینہ کا ذائقہ دیکھیں کہ درست بھی ھے کہ نہیں اس کے بعد اجوائن دیسی کو الگ چھان پھٹک کر کے صاف کریں پھر صاف پانی سے دھو کر سوکھنے ڈال دیں اسی طرح پودینہ کو بھی تنکوں سے پاک کریں صرف پتے حاصل کریں پھر ان کو بھی اچھی طرح پانی سے دھو کر سوکھنے ڈال دیں گندھک صاف ستھری لیں کوشش کریں کہ مدبر کرلیں اگر نہ بھی کرسکتے ھوں تو کم سے کم صاف شیشے جیسی لیں اب مقررہ اوزان ڈال کر گرینڈر میں اس طرح پیسنا ھے کہ دوا کسی صورت گرم نہ ھو تاکہ گرم ھوکر دوا کے اجزائے موثرہ ضائع نہ ھون دوا کو دوا سمجھ کر لطیف انداز میں بنائیں پھر شفا کی امید رکھیں خیر یہ تریاق معدہ کی پہلی منزل ھے اب دوسری منزل سمجھ لیں
گندھک آملہ سار کی جگہ آپ تیزاب گندھک اگر اسی دوا میں استعمال کریں بس تھوڑا دواؤں کے وزن میں فرق ھوگا اور دوا کا مزاج بھی برقرار رکھنا ھوگا تو اس کے کیا کرنا ھے تیزاب گندھک دوتولہ میں پانی دوتولہ ڈال کر اسے ھلکا کرلیں اب پچاس گرام اجوائن دیسی صاف شدہ باریک پیس کر اسی گندھک کے ڈئیلوٹ شدہ تیزاب میں بھگو دیں چار پانچ روز دھوپ میں خشک کریں اب اس میں پودینہ صاف شدہ پچاس گرام نمک سیاہ پچاس گرام پیس کر شامل کردیں بس دوا تیار ھے اب غور کریں گے تو حقیقت میں اجزاء وھی تریاق معدہ والے ھیں بس نمک سیاہ کا اضافہ کیا ھے اب نمک سیاہ کا اضافہ کیوں کیا ھے وہ بات بھی تھوڑے دلائل کے ساتھ سمجھ لیں نمک سیاہ اس لیے شامل کیا ھے پہلے نمبر پہ مزاج میں تیزابی اثرات کم کرکے یعنی ترشہ کم کرکے اس میں وھی مزاج غدی عضلاتی برقرار رکھنے کے لیے کیا ھے دوسری وجہ یہ تھی کہ اجوائن میں جب تیزاب شامل کیا ھے تو وہ اسے کبھی بھی مکمل خشک نہیں ھونے دیتا خواہ ایک سال خشک کرتے رھیں اب نمک شامل ھونے کے باعث فوری طور پر خشکی میں آجائے گی کیونکہ نمک میں یہ خوبی ھوتی ھے تیسری وجہ ذائقہ انتہائی مزے دار ھوجائے تیزابی اثرات بھی جاتے رھیں اب پہلے والا تریاق معدہ میں مقدار خوراک ایک گرام تک تھی اب مقدار خوراک چوتھائی تا آدھا گرام ھوگی یعنی دوا بھی مختصر اور اثرات میں تیز اثر ھوگی اب اگر اسی دوا میں پچاس گرام نوشادر ٹھیکری پیس کر شامل کردیں تو پتہ میں جمی بائل جسے ھم جمنے کے بعد پتہ کی پتھری کہتے ھیں اگر چار پانچ ایم ایم ھو تو ایک ماہ تک زائل ھوجاتی ھے باقی زیادہ بڑی ھو تو کچھ زیادہ عرصہ لگ جائے گا اب ایک بھی تبدیلی اسی دوا میں کی جا سکتی ھے اگر نوشادر ٹھیکری ویسے ڈالنے کے بجائے آپ روغن نوشادر پچاس گرام شامل کریں تو دوا نہایت ھی تیز اثرات کی حامل ھوجاتی ھے اب دوا کی مقدار محض ایک چنے کی گولی برابر کردیں دن میں تین دفعہ ھمراہ پانی دیں اب پتہ ھے کیا کیا فائدے حاصل ھونگے اب فیٹی لیور کولسٹرول یعنی جگر کی اکثریتی امراض اور دل کی اکثریتی امراض کی تسلی بخش دوا بن جائے گی میں اسی دوا کے تمام مراحل میں تیار کرکے اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرتا ھوں اب ایک سمجھدار طبیب اسی دوا سے ٹیومر تک کاعلاج کرسکتا ھے امید ھے بہت سوں کو بات سمجھ آگئی ھوگی خیر ان لوگوں کے لیے تو بہت ھی آسانی سے سمجھ سکتے ہیں جو مسلسل میری پوسٹیں پڑھتے رھے ھیں اسی کےساتھ اجازت محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)