شاہی پھکی
شاہی پھکی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
ماہ رمضان چل رہا ہے تو ہر دوسرا بندہ معدہ کے حوالے سے پریشان ہے کسی کو بھوک نہیں لگتی تو کسی کو خوراک ہضم نہیں ہوتی کوئی قبض کو لے کر پریشان ہے تو کوئی کھانے کے بعد پیٹ درد کی شکایت کر رہا ہے لیں جی ان تمام علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج آپ کو ایک بہترین قسم کے نسخے سے متعارف کروایا جا رہا ہے ایک مجرب اور آسان نسخہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے
جو نہ صرف معدہ کے امراض کے لیے بہترین ہے بلکہ پیٹ کے درد گیس ہوا ریح معدے یا آنتوں کی خرابی جلن تیزابیت وٹ مڑور کے لیے بھی بہترین ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف
اجزاء نسخہ ۔ پودینہ خشک ۔ 250 گرام ۔ اجوائن دیسی ۔250 گرام ۔ سونف ۔ 250 گرام ۔ کشنیز ۔250 گرام ۔ انار دانہ ۔ 250 گرام ۔ زیرہ سفید ۔250 گرام ۔ الائچی کلاں 100 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔150 گرام ۔ نوشاد ٹھیکری ۔150 گرام ۔
تمام ادویات کو صاف ستھرا کر کے سفوف بنا لیں
جن کو بھوک نہیں لگتی وہ یہ دوا صبح شام ایک ایک چمچ خالی پیٹ ہمراہ پانی تازہ
جن کو خوراک ہضم نہیں ہوتی وہ یہ دوا صبح شام ایک ایک چمچ کھانے کے بعد ھمراہ پانی تازہ
جن کو قبض رہتی ہے اور بھوک ختم ہو گئی ہے وہ یہ دوا صبح دوپہر شام ایک ایک چمچ کھانے کے بعد نیم گرم پانی سے استعمال کریں
باقی امراض کے مریض جو اوپر بتائے گئے ہیں وہ یہ دوا کھانے کے بعد استعمال کریں گے مرض کی نوعیت کے مطابق
اس نسخے کو بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں
یہ دوا آپ کو ہمارے دوا خانے سے بھی مل سکتی ہے
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو بھی سبسکراہب کر کے ہمارے کاروانِ کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment