جوارش شاہی اضافی نسخے والی

جوارش شاہی اضافی نسخے والی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
کافی دنوں کے بعد آپ دوستوں کی محفل میں حاضری ہو رہی ہے ایک نئے نسخے کے ساتھ
ہمارا آج کا نسخہ نہایت ہی خوش ذائقہ جوارِش کا ہے جس کو بچے بڑے بوڑھے خواتین بڑے شوق سے اور بخوشی کھا سکتے ہیں ۔
یہ جوارِش ان لوگوں کے لیے بہترین تحفہ ہے جو گرمی برداشت نہیں کر سکتے گھبراہٹ بے چینی کا شکار رہتے ہیں اس کے علاوہ یہ دوا دل ڈوبنا بلڈ پریشر کا ہر وقت ہائی رہنا تیزابیت معدہ بھوک کی کمی خون کی کمی میں مفید و مؤثر ہے دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے گیس کی وجہ سے بے چینی و سر درد کو دور کرتی ہے کمزور جسم کو طاقت دیتی ہے حیاتین سے بھرپور ہے کمزور افراد کے لیے بہترین تحفہ ہے بہترین اور مجرب رزلٹ ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف ۔
اجزاء نسخہ ۔مربہ آملہ ۔ مربہ سیب ۔ مربہ بہی ۔ مربہ گاجر ۔ گلقند  ہر ایک 250 گرام ۔ کشنیز ۔ الائچی سبز دانہ ۔صندل سفید اصل ۔ ہر ایک 25 گرام ۔ زرشک شیریں 100 گرام ۔ ورق نقرہ ۔ 15/20 ورق 
ترکیب تیاری ۔ مربہ آملہ میں سے گھٹلی نکال لیں اور باقی مربہ جات کے ساتھ اچھی طرح کوٹ لیں خشک ادویات کو الگ پیس لیں شہد ایک پاؤ کے قوام میں تمام ادویات کو مکس کر لیں اور ورق نقرہ کو شامل کر کے اچھی طرح مکس کر دیں آپ کی دواء تیار ہے
مقدار خوراک ۔ بڑوں کے لیے ایک سے دو چمچ  بچوں کو ان کی عمر کے حساب سے جب دل چاہے استعمال کر سکتے ہیں
فوائد اوپر لکھ دیے ہیں
اس نسخے کو بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں
اسی طرح کی مزید پوسٹس اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کارواں کا حصہ بن جاہیں


دعا کیجئے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)