نسخہ معجون مقوی قلب

نسخہ معجون مقوی قلب

 طاقتوں کو نئے سرے سے بحال کرنے کیلئے مفید ترین نسخہ جسے ہر انسان کو استعمال کرنا چاہیے 

اعضاء رئیسہ کی تقویت کیلئے اس معجون سے بڑھ کر کوئ دوا نہیں  استعمال کروائیں پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں، معجون مقوی قلب  کی ایک خوراک سسکتی موت کو زندگی کی جانب لوٹا دیتی ہے ہر تیسرے مریض کا دل کمزور ہے، ذرا سی ٹینشن/پریشانی سوچ بچار  ہوئی دل دھک دھک چلنا شروع، بیٹھے بیٹھے سانس پھول گیا، سو تے میں جسم سُن ہونے کی شکایت، شوگر کے مریضوں کے اعضاء کی مستقل بے حسی اور شدید اذیت، سر کے پچھلے حصے کا سُن ہونا، تھوڑا سا چلنے پہ شدید تھکاوٹ کا احساس، چھوٹی عمر میں شدید جنسی کمزوری، اعضائے تناسلیہ کا بہت کم انتشار اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سُن ہو جانا، لڑکوں میں عضو خاص کی انتہائی کمزور بڑھوتری، پینتیس سال کی عمر میں ہی نامرد ی کی علامات، بوقت مباشرت و انزال دل کی بے ترتیب دھڑ کن، ہر وقت کندھوں اور جسم کا تھکا رہنا کسی کام کے کرنے کو دل نہ کرنا، اور بھی ایسی بہت سی شکایات ہم ہر تیسرے مریض سے روز سنتے ہیں، بہت سی ادویات بھی استعمال کرواتے ہیں جن سے کچھ لوگ بہتری بھی محسوس کرتے اور کچھ مکمل ٹھیک ہو جاتے ہیں
لیکن یہ سب علامات آج کے دور میں اتنی زیادہ کیوں ہو رہی ہیں جب اس پہ غور کیا تو بڑی بھیانک حقیقت سامنے آئی کہ عمومی طور پہ دل کی طاقت خون کو سپلائی کرنے کی قابلیت بڑی تیزی سے لوگوں میں کم ہو رہی ہے، یاد رکھیں دل وہ واحد عضو ہے جسکی کمزوری کا احساس بہت دیر سے ہوتا ہے، شوگر کے مریضوں کے اعضاء سوکھ کر سیاہ ہو جانا بھی دل کی کمزوری پر دلیل ہے، یہی چھوٹی چھوٹی علامات جو پہلے سامنے آتی ہیں، ورزش ہماری زندگی سے جا چکی اور غذا کے معاملے میں ہم اپنے ساتھ جو ظلم کرتے ہیں اس سے آپ سب واقف ہیں، یعنی تھک کر اٹھنا یہ نسخہ ان تما امراض کا شافی و کافی مکمل زبردست علاج ہے

نسخہ معجون مقوی قلب 

ورق چاندی اصل ایک دفتری 
الائچی سبز 25 گرام 
کشتہ مرجان در مکھن 25 گرام 
مغز بادام میٹھے 50 گرام 
مربہ سیب بیج دور کردہ 250 گرام 
مربہ گاجر 250 گرام، مربہ آملہ کلاں 250 گرام، مربہ بہی بیج دور کردہ 250 گرام، مربہ ہلیلہ بیج دور کردہ 250 گرام 
ورق چاندی الائچی کشتہ مرجان مغز بادام علیحدہ علیحدہ باریک کرکے مکس کرلیں پھر مربہ جات علیحدہ علیحدہ کوٹ کر باریک کریں اور باقی اجزاء باریک شدہ مکس کرکے رگڑائی کرکے انتہائ باریک معجون بنا کر اس میں جواہر مہرہ 1 گرام مکس کر لیں 

نسخہ جواہر مہرہ 

نسخہ ھوالشافی : زہر مہرہ خطائی 7 
گرام، مروارید ناسفتہ 7 گرام، شاخ مرجان 7 گرام، کہرباشمعی 7 گرام، لاجورد مغسول 7 گرام، یاقوت اصفر 7 گرام، یشپ سبز 7 گرام،  زمرداخضر 7 گرام، عقیق سرخ 7 گرام، مصطگی رومی 7 گرام، جدوارخطائی 7 گرام، نارجیل دریائی سفوف 7 گرام، یاقوت سرخ 21 گرام، عنبر 3 گرام، کستوری خالص 3 گرام، کشتہ سونا ڈیڑھ گرام، کشتہ چاندی 4 گرام، سلاجیت خالص 7 گرام، عرق گلاب، 750 گرام، عرق کیوڑہ  750 گرام
ترکیب تیاری : حجریات کو عرق گلاب سے مکلس کر لیں، سلاجیت کو پاؤ عرق گلاب میں حل کرلیں، مشک وعنبر کو عرق کیوڑہ میں حل کرلیں، باقی مفرد ادویات جدوار، مصطگی، کہربا شمعی، مصطگی کا باریک پاؤڈر کرلیں، اب کھرل میں پاؤڈر مفرد ادویہ و مکلسات ڈال کر کھرل کرنا شروع کریں سب سے پہلے سلاجیت ملا عرق ملاتے اور کھرل کرتے رہیں بعد ازاں عنبر و مشک ملا عرق ملاتے اور کھرل کرتے جائیں آخر میں باقی ماندہ عرق گلاب ملا کر کھرل کرتے جائیں بعدہ خشک کھرل کرکے مانند غبار ہونے پر محفوظ بند شیشی میں ڈال کر رکھ لیں یاد ر ہے یہ کم از کم ایک ماہ کامل رگڑائی کھرل سے مانند غبار پانی میں مکمل حل پذیر حالت میں آئے گا پھر ہی اس کے وہ اثرات سامنے آئیں گے جو مریض کی حالت بدل کر رکھ دیں گے
ترکیب استعمال 
صبح دوپہر شام ایک ایک چمچ کھلائیں اور مریضوں سے دعائیں لیں 
دل کی کمزوری کیلئے اے ون دوا ہے پہلی خوراک کی حلق سے اتر کر ڈوبتے دل کو طاقتور بناتی ہے کھانے میں لزیذ منہ میں خوشبو پیدا کرتی ہے حاملہ عورتوں کو اس کا استعمال انتہائ مفید ہے حاملہ کے مرجھائے چہرے کو فوری ہشاش بشاش کرتی ہے قبض کشائی کرتی ہے تبخیر ختم کرتی ہے جو بھی دل کا مریض ایک بار یہ معجون کھا لے گا اس کا دیوانہ ہو جائے گا
جواہر مہرہ پہ چار سو گھنٹہ کھرل کی محنت ہے حکماء ہی یہ نسخہ بنائیں مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر شخص اسے نہیں خرید سکتا اطباء کرام اپنے خاص مریضوں کیلئے تیار کریں جو حکماء تیاری کی محنت سے گھبرا جائیں وہ تیار شدہ طلب کرسکتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

دیسی اومیپرازول اپڈیٹ نسخہ

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

سرعت انزال قسط نمبر 4قوت باہ کی کمی مطلب مردانہ کمزوری یہ