سفوف مغلظ مقوی اعصاباعصاب کی کمزوری اور سرعت انزال کی ایک ہی دواء
سفوف مغلظ مقوی اعصاب
اعصاب کی کمزوری اور سرعت انزال کی ایک ہی دواء
جوانی شباب اور مردانہ قوت کو برقرار رکھنے کے لیے حرارت اور رطوبات صالحہ کا اعتدال نہایت ہی ضروری ہے۔۔۔موجودہ دور میں ناقص غذاوں فاسٹ فوڈ گرم اور خشک اشیاء کا بے دریغ استعمال جنسی قوت کو بے تحاشہ ضائع کرنا جسم میں رطوبات صالحہ کی کمی کردیتا ہے۔۔۔جس کی وجہ نا صرف جنسی جسمانی کمزوری ہوجاتی ہے بلکہ ایک انسان اپنے عمومی افعال کی سرانجام دہی سے قاصر ہوکر سست بزدل اور کاہلی کاشکار ہوجاتا ہے۔۔
مذکورہ نسخہ اعصابی غدی مزاج کی حامل اشیاء پر مشتمل ہے۔۔اعصابی غدی اشیاء میں لیس دار مادہ بکثرت پایا جاتا ہے جنکا بہت ہی خاص اثر مادہ منی پر ہوتا ہے۔۔۔یہ نسخہ جسم میں مادہ منی کی کمی کو نا صرف پورا کرتا ہے بلکہ اسے اس حد تک گاڑھا کردیتا ہے جس سے اسکا اخراج آسانی سے نہیں ہوتا۔۔۔اور قدرتی ٹائمنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔۔
صرف دو سے تین ہفتے کا استعمال سرعت انزال کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ہے۔۔۔
جسم میں گرمی اور حرارت کی زیادتی کو کم کرتا ہے۔۔۔غدی تحریک کی وجہ سے جب تحلیل عضلات ہوکر انتشار ختم ہوجاے اور عضو خاص میں سختی نا رہے تو اسکا استعمال دوبارہ سے قوت پیدا کردیتا ہے۔۔۔جگر مثانہ معدہ کی گرمی کی شکایت کرنے والوں کے لیے تحفہ خاص ہے۔۔تقطیر بول کو ختم کرتا ہے۔۔جن عورتوں میں دودھ کی کمی ہو وہ چند ہفتے استعمال کریں تو دودھ وافر مقدار میں پیدا ہوگا۔۔۔عام جسمانی کمزوری دبلاپن پچکے گال اور دیگر عوارضات کودور کرکے بدن کو بہترین خوب صورتی اور طاقت بخشتا ہے۔۔
جنسی خواہش کی تکمیل کے بعد پیشاب کی جلن جسم کا ٹوٹنا پنڈلیوں کادرد, ان سب علامات کے لیے مفرح شاہی کے ہمراہ استعمال کروائیں تو بہت جلد مفید ہوگا۔۔۔اور ایسے لوگ جو محض ایک دفعہ جماع کے بعد دوسری دفعہ پر قدرت نہیں رکھتے انکے لیے بھی بہترین دواہے۔۔۔
ثعلب مصری
ثعلب پنجہ
موصلی سفید
ستاور
تخم ریحان
گوند کتیرہ
سنگھاڑہ خشک
تالمکھانہ
اسگندھ ناگوری
چھلکا اسپغول
الائچی خورد
تمام ادویات 50 ۔۔50 گرام اور چھلکا اسپغول 100 گرام لے لیں۔۔۔
چھلکا کے علاوہ تمام ادویات کو ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ کر آخر میں چھلکا ملا لیں۔۔۔
ایک چمچ روزانہ صبح وشام ہمراہ دودھ ۔۔۔مستقل فائدے کے لیے متواتر کچھ عرصہ ضرور استعمال کریں
منقول فیضی شفاء خانہ۔ حکیم ذاکر فیضی مالیگاؤں مہاراشٹر انڈیا۔
Comments
Post a Comment