سفوف ہاضم شاہی
سفوف ہاضم شاہی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔
آج ایک بہترین قسم کا فوری اثر رزلٹ والا ہاضم نسخہء آپ دوستوں کے ساتھ شیر کرنے لگے ہیں
میں نام نہیں لوں گا ان پردہ نشینوں کا جو دوستی کا دم بھرتے ہیں ان کی فرمائش تھی کہ جناب ہم نے دعوتیں کھانی ہوتی ہیں تو ہمیں ایسا نسخہء بتائیں جو کھانے کو فوری طور پر ہضم کر دے تو جناب آپ کی خدمت میں حاضر ہے ایک بہترین قسم کا ہاضم نسخہ جو آپ کی مطلوبہ خواہش پر پورا اترے گا ۔
یہ نسخہ پیٹ درد گیس الٹی بدہضمی اپھارہ امراض شکم پر بھی بہترین رزلٹ دیتا ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
سنڈھ ۔ 100 گرام ۔ مرچ سیاہ ۔ 50 گرام ۔ نوشادر ٹھیکری ۔ 150 گرام ۔ سوڈا بائی کارب ۔ 250 ست پودینہ ۔ 5 گرام ۔
تمام ادویات ماسوائے ست پودینہ کے کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں اور آخر میں ست پودینہ باریک پیس کر سفوف میں شامل کریں اور تمام دوا کو اچھی طرح مکس کر لیں آپ کی دواء تیار ہے ۔
کسی ایئر ٹائٹ جار میں رکھ لیں۔
مقدار خوراک ایک ماشہ ھمراہ سادہ پانی یا عرق سونف کے ساتھ دن میں دو سے تین بار
مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں ورنہ پیٹ نرم کر دے گی
السر معدہ والے استعمال نہ کریں
فوائد اوپر لکھ دیئے ہیں
بنائیں استعمال کریں اور پھر اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
خواجہ محمد نعیم جاوید
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
نوٹ ۔ فیس بک میری تمام پوسٹیں آپ تک نہیں پہنچاتا میری تمام پوسٹیں دیکھنے کے لیے میری آئ ڈی کو فالو کریں
Comments
Post a Comment