ٹھنڈک -بلڈ پریشر-پیاس وجلن۔
ٹھنڈک -بلڈ پریشر-پیاس وجلن۔
"ھوالشافی"
برادہ صندل سرخ 1 تولہ
برادہ صندل سفید 2 تولہ۔
کشتہ عقیق ایک تولہ۔
کشتہ مرجان ایک تولہ ۔
جوکھار ایک تولہ ۔
طباشیر 2 تولہ ۔
دانہ الائچی خورد 2 تولہ ۔
کشنیر خشک 2 تولہ ۔
گل نیلو فیر 2 تولہ ۔
کہر با شمشی 2 تولہ۔
نارجیل دریائی 1 تولہ ۔
ورق نقرہ نصف دفتری ۔
سفوف بنا لیں ۔
یہ نسخہ ہائی بلڈ پریشر پیاس و جلن کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔اسکی ایک خوراک دینے سے گرمی سے تڑپا ہوا مریض بھی سکون میں ہو جاتا ہے۔
1ماشہ سے 2 ماشہ دوائی پھکا کر اوپر سے شربت گاو زبان پانی میں ملا کر پلائیں سکون ہوگا۔
اگر ٹھنڈک نا ہو تو آسان نسخہ کشنیر خشک 3 تولہ کوٹ کر مٹی کے کوزے رات بھگوئے رکھیں اور علی الصبح مکمل چھانکراور مصری ملا کر مریض کو تھوڑا تھوڑا پلائیں اسی وقت پیاس اور جلن دور ہو گی ۔
استعمال کریں اور قدرت خدا کا تماشہ دیکھیں اور فقیر کو دعاوں میں یاد رکھیں ۔
طالب دعا:
احقر ہاشمی بادشاہ
Comments
Post a Comment