شربت تسکین قلب

شربت تسکین قلب
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین
موسم کافی حد تک تبدیل ہو چکا ہے گرمی اپنے پر پھیلانا شروع کر چکی ہے کچھ دوستوں کا تو ابھی سے برا حال ہے کیونکہ کافی دوستوں نے انبکس میسج کرنا شروع کر دئیے تھے کہ ایک بہترین قسم کا شربت بتائیں جو ہم استعمال کریں اور گرمی کی شدت سے محفوظ رہیں آپ دوستوں کی ریکوسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ایک بہترین شربت کا نسخہ آپ دوستوں کی نظر ایک بہترین مشروب جو آپ ماہ رمضان میں استعمال کریں تو پیاس کی شدت سے چھٹکارا حاصل کریں گے اور ان شاءاللہ تعالیٰ اس مشروب کے استعمال سے آپ کا ماہ رمضان بہترین گزرے گا اس شربت کے بہت سے فوائد ہیں یوں سمجھ لیں کہ گرمی کے جتنے بھی امراض ہیں ان کے اوپر آپ آنکھیں بند کر کے استعمال کروا سکتے ہیں ۔
معدہ کی گرمی تیزابیت آنکھوں کا جلنا شدید پیاس کا احساس رہنا اور لگنا بہت زیادہ پیسنہ آنا جسم انسانی میں فولاد کی کمی گرمی کی وجہ سے ہونے والا جریان لیکوریا ذوکات حس کے مریضوں کو آپ استعمال کروائیں بہترین رزلٹ ملے گا کثرت احتلام والوں کے لیے مفید ہے ۔
غرض یہ شربت بہترین مجرب رزلٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے بچوں بڑوں بوڑھوں کو بھی استعمال کروایا جا سکتا ہے بطور مشروب موسم گرما میں ۔
آتے ہیں اپنے نسخے کی طرف ۔
اجزاء نسخہ ۔تخم گاجر ۔50 گرام ۔ بادیان ۔50 گرام ۔تخم کاسنی ۔50 گرام ۔پودینہ۔50 گرام ۔املی بغیر نمک والی 100 گرام ۔ آلو بخارا ایرانی ۔50 گرام ۔پوست ہلیلہ ۔50 گرام ۔پوست بلیلہ ۔50 گرام ۔کشنیز۔25 گرام ۔مکو۔50 گرام ۔زرشک شیریں۔50 گرام ۔گل نیلوفر ۔50 گرام ۔گل سرخ ایرانی ۔50 گرام ۔الاہیچی سبز ۔20 گرام پتری فولاد ۔20 گرام ۔ چینی 3 کلو ۔پانی5 کلو ۔
تمام ادویات ماسوائے چینی اور پتری فولاد کے پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے لیے اس کے بعد جوشاندہ بناہیں اور جب پانی آدھا رہ جائے تو آگ سے اتار کر چھان لیں اس کے بعد چینی شامل کریں جب ایک ابال آ جائے تو پتری فولاد شامل کریں اور ست لیموں فی لیٹر پیک بوتل ایک گرام کے حساب سے اور جو میل بنے وہ ساتھ ساتھ اتار دیا کریں جب شربت بن جائے اور ٹھنڈا ہونے کے قریب ہو تو ست لوبان شامل کریں ایک گرام فی بوتل کے حساب سے مکمل ٹھنڈا ہونے پر بوتلیں بھر لیں اور موسم گرما انجوائے کریں ۔خود تیار کریں گھر میں بازاری شربتوں سے جان چھڑائیں جن میں سوائے رنگ اور مصنوعی خوشبو کے اور کچھ نہیں ہوتا ۔ خالص پیں زندگی میں۔
دوا خانہ پر تیار بھی مل سکتا ہے
جن ساتھیوں کو کہیں بھی بنانے میں سمجھ نہ آئے نیچے اسی پوسٹ کی ویڈیو لگائی جا رہی ہے وہ نیچے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں

دعا کیجیے گا کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)