فیٹی لیور Fatty Liver
اسلام علیکم
کافی دوستوں نے فیٹی لیور کیلیے لکھنے کا کہا أج کا نسخہ فیٹی لیور کیلیے بازار سے تیار دواء
فیٹی لیور دراصل جگر میں چربی کا اجتماع ہے، جو زیادہ تر
سوء مزاج کبدي (سوداوی یا بلغمی)
ضعفِ کبِد
خلطِ غیرطبیعی (خصوصاً رطوبت و چربی)
کے باعث پیدا ہوتا ہے۔
علاج میں دوستوں بازار سے یہ دوائیں خرید لیں
معجون دبیدالورد مقوی جگر، مفتح سدد، مصفّی خون ہے
عرق مکوہ و عرق کاسنی مبرد، محلل ورم، منقّی جگر
ہے
معجون دبیدالورد
پانچ پانچ گرام صبح رات پانی سے
عرق مکوہ و عرق کاسنی مکس کلیں آدھا کپ دن مین ایک سے۔دوبار استعمال کریں
حب کبد نوشادری
اجمل دواخانہ ایک سے دو گولیاں رات پانی سے
یہ چاروں چیزیں جگر کی اصلاح، ورم میں کمی، اور چربی کے اخراج میں الحمدالله بھترین ہیں۔
غذاء مین دبلے پتلے کمزور مریض
بکرے کی یحنی اس ترتیب سے بنائیں
سالن میں ہلدی، کالی مرچ، زیرہ، ادرک، لہسن اور بسباسہ کا استعمال بڑھائیں۔
آدھا پاؤ بکرے کا گوشت ڈیڑھ لیٹر پانی میں ڈال کر،
مذکورہ مصالحہ جات اور معمولی مقدار گائے کے دیسی گھی کے ساتھ
یخنی تیار کریں۔
روزانہ آدھا کپ تا ایک کپ نیم گرم یخنی استعمال کریں۔
مصالحہ جات (ہلدی، کالی مرچ، ادرک، لہسن، بسباسہ) بھی مفتح سدد و محلل چربی کے طور پر بہترین ہیں۔
روزانہ آدھا کپ نیم گرم پانی پیا کریں
موٹے اور وزن مین زیادہ دوست بکرے کے گوشت کے بجاۓ مذکورہ مصالحہ جات کے ساتھ سبزیوں کی یخنی بناکر استعمال کریں
انشاالله بھترین نتائج ملینگے
یہ وقتی طورپر آپ دوستوں کے اصرار پر لکھ تودیا ہے ۔ بہتر نتائج کے لیے تشخیص کے بعد علاج کریں تاکہ مزاج، اخلاط اور جگر کی کیفیت کے مطابق دوا کا انتخاب کیا جا سکے۔
والسلام
حکیم نعمان جاوید
فاضل الطب والجراحت
سلطانی دواخانہ رجسٹرڈ
Hakeem Noman Javed
Comments
Post a Comment