لبوب کبیر بنانے کا اچھا اور آسان طریقہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
مِلْيُونَاتُ الصَّلَوَاتِ وَالسَّلَامِ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَعَلَىٰ آلِهِ الطَّاهِرِينَ
دواسازی -: پہلی قسط
سوموار ۳ نومبر ۲۰۲۵
مغزِ چلغوزه، مغزِ پستہ، مغزِ اخروٹ، مغزِ فندق، کنجدِ مقشر، مغزِ تخمِ خربوزہ، مغزِ تخمِ خیارین، مغزِ تخمِ پنبہ دانہ، ثعلبِ مصری، بادامِ شیریں، تخمِ گذر، تخمِ پیاز، تمام چیزیں ہموزن سفوف کرلیں تین گنا خالص بیری کا شہد
1. دوا تیار کرنے کے تمام اوزار برتن کھرل وغیرہ جراثیم سے پاک ہوں۔ سرجیکل کیپ، ربڑ گلوز، ماسک، عینک جو آنکھوں کو مکمل۔کور کرے۔
2. تمام ادویات کی صفائی ستھرائی کرلیں چلغوزہ اور فندق کا چھلکا/خول اتار کر صافی وزن شمار کریں۔
3. مغزیات، کو علیحدہ علیحدہ دھیمی آنچ پر معمولی سا بھوننے (سوختہ کرنے) کے بعد کھرل اور ہاون دستے کی مدد سے کھرل کرلیں ثعلب مصری اور دیگر ادویات کو اس طریقے سے گرائنڈ کریں کے گرم نا ہوں۔ کوفتہ بیختہ کا عمل مکمل کرنے کے بعد شہد کو بلکل ہلکی آنچ پر گرم کریں (برتن کا پیندا موٹا ہونا چاہیئے) اور سفوف ملاکر اس مرکب کو خوب گھوٹا دیں لبوب تیار ھے۔
4. اگر 40 دن دھوپ والا عمل کرنا چاہتے ہیں تو نصف کلو والی کانچ کی شیشیوں میں بھرلیں اور اگر گندم والا عمل کرنا چاہتے ہیں تو فوڈ گریڈ پلاسٹک کی ڈبیوں میں بھر کر تین ماہ کیلئے گندم میں دبادیں۔
جب آپ فندق کا خول اتاریں گے اور ایک ایک چلغوزہ چھیلیں گے تو آپ کو علم ہوگا کہ ناکوں چنے چبانا اور دانتوں پر پسینہ آنا کسے کہتے ہیں۔ بہت صبر آزما اور وقت طلب کام ھے لیکن جب لوگ آپ کو اس کے رزلٹس سے آگاہ کرتے ہیں تو محنت کا بدلہ مل جاتا ھے۔ تولیدی نظام کی مضبوطی کیلئے بے اولادی کے علاج کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں ہوسکتی۔
چیلنج کے ساتھ مردانہ ہارمونز/ سپرمز کی پیدائش میں اضافہ کرتی ھے۔
ثعلب مصری کا ریٹ اس وقت 55 ہزار روپے کلو ھے اور اس بات پر اللّٰہ گواہ ھے کہ ہم نسخے کے اوزان میں کمی بیشی نہیں کرتے جو چیز حضرت دوست محمد صابر ملتانی نے جتنی مقدار میں لکھی ھے اتنی ھی مقدار شامل کرتے ہیں ایک من دودھ میں ایک قطرہ پیشاب کا شامل کردیا جائے تو سارا دودھ نجس ہوجاتا ھے۔
اس لیئے اپنے رب کا خوف رکھتے ہیں قول و فعل میں تضاد اللّٰہ رب العزت کو پسند نہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ سب بے اولادوں کو کثیر اولاد سے نوازے آمین
ان شاءاللہ آئندہ نئی دوا کے پریکٹیکل کے ساتھ حاضر ہوں گے۔
آپ کی دعاؤں کا طالب
محمد شہزاد احمد قصوری
Comments
Post a Comment