انمول کیپسول ۔ قوت باہ کا شاہکار نسخہ۔
انمول کیپسول
قوت باہ کا شاہکار نسخہ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے رب کریم سے کہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ہر قسم کی پریشانیوں سے بچائے آمین۔
آج کی پوسٹ ایک بہت ہی زبردست اور لاجواب دوا کی ہے ہٹ۔ڑمارا آج کا نسخہ امراض مردانہ پر ہے
گو کہ میری کوشش ہوتی ہے ہر قسم کے امراض پر لکھا جائے اور آپ کو سکھایا جائے بطور طالب علم جو بھی لکھا جاتا ہے مجربات میں سے لکھا جاتا ہے لیکن کوئی بھی حرف آخر نہیں ہوتا حکمت ایک وسیع سمندر ہے مطب پر ہر نیا آنا والا مریض ایک نئی کہانی ایک نئی علامت ایک نئے چیلنج کے ساتھ آتا ہے بعض دفع بہت بڑا کیس دنوں میں حل ہو جاتا ہے اور بعض دفع چھوٹے سے چھوٹے مرض میں ناکامی ہو جاتی ہے اس کی وجہ
شفاء دینے والی ذات اللہ پاک کی ہے معالج صرف کوشش کر سکتا ہے ہم محتاج ہیں مالک کائنات کے شفاء کے لیے اس لیے ایسے لوگ جو دعوے اور گارنیٹاں دیتے ہیں وہ خوف خدا کریں علاج کریں لیکن عاجزی کے ساتھ اور مریض کے حق میں دعا کریں مالک کائنات نے اگر آپ کو رزق دے رہا ہے تو اس ذات کا شکرگزار رہیں اس میں آپ کی کوئی قابلیت نہیں آپ کو صرف وسلیہ بنایا گیا ہے۔
آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔ثعلب مصری۔25 گرام۔تخم حرمل مدبر در شیر گاؤ۔20 گرام۔جلوتری۔ 10 گرام۔مغز جاہفل۔20 گرام۔دار چینی۔20گرام۔قرنفل کلاں دار۔10 گرام۔عقر قرحا اصل ایک نمبر کوالٹی والا۔20 گرام۔جنسنگ 30 گرام۔موچرس صاف شدہ 50 گرام۔اذراقی مدبر۔05 گرام۔خولنجان۔50 گرام۔جندبدستر اصل خشک شدہ۔10 گرام۔ریگ ماہی نر ہو تو زیادہ بہتر ہے صاف شدہ۔20 گرام۔موصلی سفید۔20 گرام
زعفران اعلی کوالٹی والا ایک نمبر 10 گرام۔
تمام ادویات کو صاف کرنے کے بعد کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں آپ کی دوا تیار ہے
صبح شام کھانے کے بعد دودھ کے ساتھ استعمال کریں ہائی بلڈ پریشر والے ٹھنڈے دودھ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں بواسیر والے مریض اس دوا سے پرہیز کریں۔
فواہد۔یہ دوا قوت باہ کا ایسا شاہکار نسخہ ہے جو مردہ جسم میں نئی جان ڈال دیتا ہے جس کی ایک خوراک جسم میں توانائی چستی اور پھرتی بھر دیتی ہے سرد مزاج لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے مطب کا چلتا ہوا نسخہ جو اور کوئی بھی آپ کو نہ دے۔
یہ دوا سرعت انزال کے مریضوں کے لیے بہترین رزلٹ کی حامل ہے ایسے مردوں اور عورتوں کے لیے بہترین دوا ہے جو جنسی بے رغبتی کا شکار ہو چکے ہیں یہ دوا نیچرل ٹایمنگ کو اتنا بڑھا دیتی ہے کہ مزید کسی بھی دوا کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہر قسم کے ساہیڈ ایفکٹ سے پاک فارمولا ہے۔
یہ نسخہ ایسے ضرورت مندوں اور مجبور لوگوں کے لیے ہے جو جنسی طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں اور ایسی دوا کے متلاشی ہیں جو ہر قسم کے نقصان سے پاک ہو۔
جو انکے جسم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچائے۔
خاص طور پر شوگر والے ایسے مریض جو شوگر کی وجہ سے جنسی طور پر زیرو ہو چکے ہوں اور اپنے آپ کو ناکارہ سمجھتے ہیں۔
یہ دوا مادہ منویہ کو طاقت دیتی ہے جو انسانی زندگی کے لیے لازمی ہے
جنسی طاقت کے ذریعے نسل انسانی کی پیداوار اہم ترین کام ہے کہ اس سے ہی نسل انسانی کی بقا ہے یہ قوت جنتی زیادہ مضبوط ہو گی آنے والی نسل بھی اتنی ہی زیادہ طاقتور پیدا ہو گئی۔
یہ دوا عضو تناسل میں سختی اور تناؤ پیدا کرتی ہے اؤر ڈھیلاپن ختم کرتی ہے کیونکہ اگر کسی مرد کے عضو تناسل میں تناؤ پیدا نہ ہو تو وہ نہ تو جنسی فعل سر انجام دے سکتا ہے اور نہ اولاد پیدا کر سکتا ہے اور یہ دوا ایسے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جو مندرجہ بالا بیان کیے گئے ہیں
اس دوا کے بے پناہ فوائد ہیں لیکن بہت کم لکھے گئے ہیں۔
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں تاکہ محبتوں کا یہ سلسلہ چلتا رہے۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment