ضعف باہ مردانہ جنسی کمزوری کے اسباب وجوہات پانچ ہیںضعف دماغ ضعف دل ضعف گردہ ضعف خصیتین قلت حدت و مادہ تولیدی کی خرابیاں
السلام علیکم
للحکماۓ کاملین
تحریر حکیم نعمان جاوید
مادہ تولیدی کی خرابیاں قلت مادہ و حدت مادہ سے ہونیوالی جنسی کمزوری اور اسکا بھترین علاج
ضعف باہ مردانہ جنسی کمزوری کے اسباب وجوہات پانچ ہیں
ضعف دماغ
ضعف دل
ضعف گردہ
ضعف خصیتین
قلت حدت و مادہ تولیدی کی خرابیاں
اسباب و وجوہات و علاج پر لکھنے کا سلسلہ جاری ہے سابقہ تحاریر میں تمام اسباب دل دماغ گردوں خصیتین سے ہونیوالی کمزوری کی۔علامات وجوہات و علاج لکھ چکا ہوں
آج قلت یعنی کہ مادہ کا کم ہونا ، حدت مادہ یعنی مادہ کی گرمی کی خرابیوں سے ہونیوالی جنسی کمزوری کے لیے ایک انتھائ اعلی ترین و انتھائ آسان نسخہ لکھ رہا ہوں
الحمدالله یہ ایک نسخہ مادہ تولیدی کی پیدائش افزائش و حدت سمیت مادہ تولیدی کے تمام امراض میں مفید ترین ہے الحمدالله اس کے چند یوم۔استعمال سے مادہ طبعی حالت میں افزائش و غلیظ ہوجاتا ہے۔ پانی کی طرح پتلے مادہ کو چند یوم گاڑھا کرتا ہے منی کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ خشکی کو ختم کرتا ہے۔ صالح مادہ تولیدی کی پیدائش کرتا ہے۔ حدت مادہ سے جن لوگوں کو انزال جلدی ہوجاتا ہے ان لوگوں میں وقت خاص میں ٹھراؤ و اضافہ پیدا کرتا ہے۔
حکیم نعمان جاوید
نسخہ سے پھلے اچھے ماڈہ تولیدی کی پھچان و شناخت کرادوں
کہ مادہ تولیدی کا چکنا ۔ گاڑھا۔ ملائی کی طرح سے میٹھا۔ اور چکنے بلوری چمکدار پتھر کی طرح سے صاف ہونا اسکے صالح و اعلی ہونے کی نشانی ہے دوستو یہ ٹھیک اور تندرست اولاد پیدا کرنے کے قابل مادہ تولیدی ہے ۔
اب نسخہ دیکھیں کتنا سہل و آسان لکھ رہا ہوں اس یقین سے کہ آپ خود بناسکینگے انشاالله
ویسے دوستو جو لوگ لال مرچ۔ کھٹائی۔ نمکین۔ تیز کھاری۔ گرم اور پلی ہوئ نیم حکیموں و عطائ ڈاکٹروں کے کیمیکل و کچے کشتہ جات کی ادویات چیزیں کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ بھت سے حکماء مریضوں کو افیون و دیگر منشی اجزاء استعمال کراتے ہیں جس سے وقتی طورپر بنتشار ہوتا ہے لیکن اسکے بعد وہی ادویات اس مریض کو مستقل نامرد بنادیتی ہیں ان کے جسم میں گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے مادہ میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ اور نیا مادہ پیدا ہونے کا راستہ ہی بند ہو جاتا ہے۔ نیا تو پیدا ہوتا نہیں اور موجود مادہ بے کار ہو جاتا ہے۔
حکماء دوستوں سے عرض گزار ہوں اگر آپ کسی نامرد مریض کا علاج کریں تو سب سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے۔ کہ وہ کس قسم کا نامرد ہے۔
مادہ کی کمی سے نامرد ہے؟ مادہ کی کی خرابی سے نامردی ہے؟
یا مادہ میں خرابی ہونے سے مادہ پانی کی طرح پتلا اور پھٹا ہوا سا رہتا ہے؟
کچھ دوست جماع تو کثرت سے کرتے ہے۔ لیکن مادہ کو پیدا کرنے یا بڑھانے والی ادویات و خوراک استعمال نہیں کرتے ہیں وہ مختصر عرصہ میں ہی مادہ کا خزانہ خالی ہونے سے نامرد ہو جاتے ہیں بے انتھاء معزرت تحریر کچھ زیادہ ہی طویل ہوگی کیا کروں دل کرتا ہے سب کچھ آپ لوگوں کو گھول کر پلادوں ۔نسخہ حاضر ہے۔
حکیم نعمان جاوید
موصلی سفید ثعلب مصری سفوف اسبغول کمر کس موچرس
سوہانجنہ خشک گوند ببول سمندر سوکھ کشتہ قلعی الائچی دانه خورد طباشیر شقاقل مصری
مغز خیارین برگر کی ڈاڑھی جو سایہ میں خشک کی گئی ہو
ہر ایک تولہ تولہ
بیج بند ۔ بھو پھلی۔ بہمن سرخ بهمن سفید آرد سنگھاڑہ۔ تال مکھانہ - مغز بادام مغز کدو مغز خربوزہ بنفشہ ۔ ہر ایک دو دو تولہ مصری کو زہ پانچ تولہ - اسگندھ چار تولہ ۔ سب کو کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ اور صبح و شام چھ چھ ماشہ ہمراہ دودھ گائے با پر ہیز استعمال کریں
یہ مادہ تولیدی کے تمام ہی امراض کا بھترین معجزہ نما شفایابی کا الحمدالله مستقل علاج ہے ۔
حکیم نعمان جاوید
حکماء دوست علامات کو اچھی طرح سمجھ کر مریض کا علاج شروع کیا کریں صرف مریض کی کیفیت کو سن کر علاج کرنا مناسب نھیں ہوتا یاد رھے جب تک آپ بھتر تشخیص نھیں کرتے علاج بے فائدہ ہی رھیگا وقت اور پیسہ دونوں ضائع ہوتے رھینگے
الله ﷻ تمام بیماروں کو کامل شفاء عطاء فرماۓ۔
تحریر و تحقیق
حکیم نعمان جاوید
سلطانی دواخانہ رجسٹرڈ
Hakeem Noman Javed
Comments
Post a Comment