گھٹنوں اور کمر کا درد کم ہونے لگتا ہےمہروں اور جوڑوں میں قدرتی چکناہٹ بحال ہوتی ہےپٹھوں میں جان آتی ہےدماغی کمزوری اور تھکن کم ہوتی ہےآنکھوں کی کمزوری اور بھولنے میں بہترینزلہ، زکام اور بار بار کھانسی کا مزاج کمزور ہونا ٹھیک ہونے لگتا ہے
کیا آپ کو ہر قدم پر گھٹنوں، کمر یا مہروں میں درد محسوس ہوتا ہے؟
ایسا لگتا ہے جیسے جسم اندر سے خالی ہو گیا ہو؟
بس تھوڑا سا صبر کیجیے… حل وہ بھی آسان، سستا اور خالص گھر کا۔
مسئلہ
عمر ہو یا نوجوانی…
ہڈیوں میں لیس دار مادہ (lubrication) کم ہوجائے تو
جوڑ رگڑ کھانے لگتے ہیں،
چلنا، اٹھنا، رکوع، سجدہ… سب درد میں بدل جاتا ہے۔
چھپا ہوا اشارہ
جسم کو قدرتی ملٹی وٹامنز اور روغن نہ ملے تو
نقاہت، کمزوری اور درد کبھی ختم نہیں ہوتے۔
اب اصل نسخہ
یہ ہے دیسی ملٹی وٹامن
جو ہڈیوں، گھٹنوں، کمر، مہروں، دماغ اور پٹھوں کو اندر سے مضبوط کرتا ہے۔
اجزاء
نام مقدار
السی 20 گرام
تل سفید 50 گرام
گوند کتیرا 40 گرام
پھول مکھانے 50 گرام
مغز بادام 50 گرام
مغز اخروٹ 50 گرام
چار مغز 20 گرام
مصری کوزہ 50 گرام
تیاری
السی اور سفید تل کو ہلکی آنچ پر الگ الگ بھون لیں۔
تمام اجزاء کو باریک پاؤڈر بنا لیں۔
سب کو اچھی طرح مکس کر کے ہوا بند جار میں رکھ لیں۔
طریقہ استعمال
روزانہ ایک کھانے کا چمچ
صبح و شام کھانے کے بعد گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
فائدے (آہستہ آہستہ ظاہر ہونے والے)
گھٹنوں اور کمر کا درد کم ہونے لگتا ہے
مہروں اور جوڑوں میں قدرتی چکناہٹ بحال ہوتی ہے
پٹھوں میں جان آتی ہے
دماغی کمزوری اور تھکن کم ہوتی ہے
آنکھوں کی کمزوری اور بھولنے میں بہتری
نزلہ، زکام اور بار بار کھانسی کا مزاج کمزور ہونا ٹھیک ہونے لگتا ہے
مزاج (تاثیر)
یہ نسخہ معتدل ہے۔
سرد و گرم دونوں مزاج کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔
کن لوگوں کے لیے بہترین
✔️ گھٹنوں اور کمر کے مریض
✔️ پٹھوں کی کمزوری والے
✔️ دماغی یا جسمانی تھکن والے
✔️ بزرگ افراد
✔️ زیادہ محنت کرنے والے لوگ
کنہیں احتیاط کرنی ہے
❌ شوگر والے حضرات مصری کم کر کے استعمال کریں
❌ اگر کسی چیز سے الرجی ہو تو شامل نہ کریں
جسم اس کی ضرورت کیوں محسوس کرتا ہے؟
کیونکہ یہی اجزاء قدرتی روغن + وٹامن E + اومیگا + کیلشیم جسم کو پورا کرتے ہیں
جوڑ دوبارہ زندہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔
یہ صرف نسخہ نہیں… یہ قدم بہ قدم زندگی واپس لانے کا طریقہ ہے۔
حکیم خواجہ محمد نعیم
Comments
Post a Comment