تریاق قلب زعفرانی
تریاق قلب زعفرانی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے
موسم سرما اپنی شدت دیکھا رہا ہے اس موسم میں اپنا اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں موسم خشک اور سرد ہے تو اس موسم میں اپنے بچوں کو مقوی غذائیں بادام کجھور اخروٹ دیں شہد انڈا اور یخنی دیا کریں تاکہ وہ موسم کی سختی برداشت کر سکیں ان معصوم پھولوں کا خیال رکھنا والدین کے لیے بڑی آزمائش ہوتی ہے
اب آتے ہیں ہم اپنے موضوع کی طرف۔
ہمارا آج کا نسخہ
Bad cholesterol
ٹرائی گلیسراییڈ کو خارج کرنے کے لیے اور دل کی حفاظت کے لیے بہترین دوا کا ہے سب سے پہلے اتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
یاد رکھیے کوئی بھی نسخہ حرف آخر نہیں ہوتا ہر معالج نسخے کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے نسخے میں تبدیلی یا اضافہ اپنی قابلیت سے کر سکتا ہے
شفاء دینے والی ذات اللہ پاک کی ہے نسخہ جو آپ کو دیا جا رہا ہے بہترین اور مجرب ہے
اجزاء نسخہء۔زعفران خالص ۔3 گرام۔اجواہن دیسی 30 گرام۔ آب لہسن دیسی۔200 گرام ۔
لہسن کا پانی نکالنا ذرا مشکل ہوتا ہے اس لیے 100 گرام لہسن میں 200 گرام پانی شامل کرکے گرانیڈر میں گرانیڈ کر لیں اور کپڑے سے چھان لیں یہی آب لہسن ہے یہی اس نسخے میں استعمال کرنا ہے اگر اس کے وزن میں کمی بیشی آ جائے تو کوئی پرابلم نہیں ہے۔
سب سے پہلے آپ زعفران کو دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں تاکہ نمی ختم ہو جائے اور اس کے بعد عرق گلاب کی مدد سے کھرل کر لیں اجوائن دیسی کو الگ پیس لیں اور اب لہسن میں دونوں ادویات شامل کرکے خوب رگڑائی کریں جب قوام گولیاں بنانے کے قابل ہو جائے تو چنے برابر گولیاں بنا لیں اور دن میں تین بار کھانے کے بعد ایک ایک گولی پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
یہ دوا ٹرائی گلیسراییڈ کو شریانوں سے پتلا کرکے خارج کر دینے والی دوا ہے اگر شہد ملے پانی کے ساتھ یا ادرک کے قہوے کے ساتھ استعمال کیا جائے تو سونے پر سہاگہ ہو گا۔
دل کو پرفیکٹ رکھتی ہے دل کو جوان رکھتی ہے خون کو گاڑھا نہیں ہونے دیتی دل کے دورے سے محفوظ رکھتی ہے خون گاڑھا ہونے سے ہونے والا ہائی بلڈ پریشر کا پرابلم ٹھیک کرتی ہے جسم کو چوق چوبند رکھتی ہے اس کے علاؤہ جسم کو جوان اور تندرست رکھتی ہے
اس دوا کا مزاج گرم خشک قریب قریب گرم تر بنتا ہے جب آپ گرم تر بدرقے استعمال کریں گے تو ٹرائی گلیسراییڈ بہت تیزی کے ساتھ کم ہوں گے اور خاص طور پر غذاہیں بھی گرم تر ہی استعمال کرنا ہوں گیں دوسری غذاہیں استعمال نہیں کریں گے۔
اس دوا کا غذائی چارٹ یہ ہے جو آپ کھا سکتے ہیں۔
نمکین دلیا۔بادام کا حلوہ۔ادرک کا حلوہ۔ادرک کا مربہ۔سونف پودینہ کا قہوہ۔زیرہ سفید اور الاہیچی کا قہوہ ادرک کا قہوہ شہد ڈال کر۔
چنقدر۔شلجم۔ دال مونگ۔شہد ملا پانی کجھوریں۔کاجو چلغوزے۔بادام خشک۔
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں اور ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں آپ کو بہترین ادویات کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی رہیں گیں ان شاءاللہ تعالیٰ
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment